🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

266. مَنْ هَمَّ بِذَنْبٍ ثُمَّ تَرَكَهُ كَانَتْ لَهُ حَسَنَةٌ
جس شخص نے کسی گناہ کا ارادہ کیا پھر اسے ترک کر دیا، اس کے لیے ایک نیکی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 369
369 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ، أبنا أَبُو الْفَضْلِ يَحْيَى بْنُ الرَّبِيعِ، ثنا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأُمَوِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ كَثِيرِ بْنِ عُفَيْرٍ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ هَمَّ بِذَنْبٍ ثُمَّ تَرَكَهُ كَانَتْ لَهُ حَسَنَةٌ، وَمَنْ هَمَّ بِذَنْبٍ ثُمَّ عَمِلَهُ ثُمَّ اسْتَغْفَرَ اللَّهَ مِنْهُ غُفِرَ لَهُ»
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے کسی گناہ کا ارادہ کیا پھر اسے ترک کر دیا، اس کے لیے ایک نیکی ہے۔ اور جس نے کسی گناہ کا ارادہ کیا پھر اس پر عمل کر لیا پھر اللہ سے اس کی معافی مانگ لی تو اسے بخش دیا جائے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 369]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، ابن لہیعہ مدلس ومختلط راوی ہے»
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رب عزوجل سے روایت کرتے ہیں کہ بے شک اللہ تعالیٰ ٰ نے نیکیاں اور برائیاں لکھ دی ہیں پھر انہیں بیان بھی فرما دیا ہے۔ پس جس شخص نے کسی نیکی کا ارادہ کیا لیکن اس پر عمل نہ کر سکا تو اللہ اس کے لیے ایک مکمل نیکی لکھ دیتا ہے اور جس نے نیکی کا ارادہ کیا اور اس پر عمل بھی کر لیا تو اللہ اس کے لیے دس سے لے کر سات سو نیکیاں بلکہ اس سے بھی زیادہ لکھ دیتا ہے۔ اور جس نے کسی برائی کا ارادہ کیا لیکن اس پر عمل کر سکا تو اللہ اپنے پاس اس کے لیے ایک مکمل نیکی لکھ دیتا ہے اور اگر اس نے برائی کا ارادہ کیا اور اس پر عمل بھی کر لیا تو اللہ اس کی ایک برائی لکھ دیتا ہے۔ [بخاري: 6491]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں