🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

275. مَنْ رَفَقَ بِأُمَّتِي رَفَقَ اللَّهُ بِهِ
جس نے میری امت پر نرمی کی اللہ تعالیٰ اس پر نرمی کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 383
383 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْأَعْرَابِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ هُوَ ابْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ حَيَّانَ الْهَمْدَانِيُّ كُوفِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الْمُرِّيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ سَعِيدٍ الثَّوْرِيُّ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ , عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ رَفَقَ بِأُمَّتِي رَفَقَ اللَّهُ بِهِ، وَمَنْ شَقَّ عَلَى أُمَّتِي شَقَّ اللَّهُ عَلَيْهِ»
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے میری امت پر نرمی کی اللہ تعالیٰ اس پر نرمی فرمائے اور جس نے میری امت پر سختی کی اللہ تعالیٰ اس پر سختی فرمائے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 383]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أحمد: 62/8، والزهد لهناد: 1283، وابن الاعرابي: 1038»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث سے پتا چلتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت پر کس قدر شفیق اور مہربان تھے اور آپ کو اپنی امت کا کتنا خیال تھا۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِّنْ أَنفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُم بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ﴾ (التوبة: 128)
”بلاشبہ تمہارے پاس تمہی میں سے ایک رسول تشریف لا چکا ہے تمہارا مشقت میں پڑنا اس پر گراں گزرتا ہے، وہ (تمہاری فلاح کا) بڑا ہی خواہش مند ہے مومنوں کے ساتھ بہت شفقت کرنے والا مہربان ہے۔“
یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ آپ کا امت سے اور امت کا آپ سے جو تعلق ہے وہ عام انسانی تعلق سے کہیں بڑھ کر ہے۔ امت کا مشقت میں پڑنا آپ پر نہایت گراں گزرتا تھا، چنانچہ آپ نے اس حاکم وامیر کے لیے دعا فرمائی جو آپ کی امت کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ٰ اس کے ساتھ بھی دنیا و آخرت میں نرمی کا برتاؤ کرے، لیکن جو حاکم و امیر آپ کی امت پر بے جاسختی کرتا ہے، اس کے لیے بددعا فرمائی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس پر سختی کرے جس طرح اس نے میری امت کو مشقت میں ڈالا ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں