🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

393. قَدْ جَفَّ الْقَلَمُ بِمَا أَنْتَ لَاقٍ
جو کچھ تجھ پر گزرنے والا ہے قلم اسے لکھ کر خشک ہو چکا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 603
603 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الْوَاسِطِيُّ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَنَّهُ أَخْبَرَهُمْ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي شَابٌّ أَعْزُبُ، وَأَنَا أَخَافُ الْفِتْنَةَ عَلَى نَفْسِي فَذَرْنِي أَخْتَصِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «جَفَّ الْقَلَمُ بِمَا أَنْتِ لَاقٍ، فَاخْتَصِ أَوْ ذَرْ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! بے شک میں ایک جوان، غیر شادی شدہ مرد ہوں، مجھے اپنے اوپر فتنہ شہوت کا ڈر رہتا ہے، آپ مجھے اجازت دیں کہ میں خصی ہو جاؤں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کچھ تجھ پر گزرنے والا ہے قلم اسے لکھ کر خشک ہو چکا ہے لہٰذا تم خصی ہو یا باز رہو۔ [مسند الشهاب/حدیث: 603]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5076، والنسائي برقم: 3217، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 13595، والبزار فى «مسنده» برقم: 7901، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6814»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 604
604 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَدَنِيُّ، ثنا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قَدْ جَفَّ الْقَلَمُ بِمَا أَنْتَ لَاقٍ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کچھ تجھ پر گزرنے والا ہے، قلم اسے لکھ کر خشک ہو چکا ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 604]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5076، والنسائي برقم: 3217، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 13595، والبزار فى «مسنده» برقم: 7901، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6814»
وضاحت: تشریح: -ا
ن احادیث میں بھی مسئلہ تقدیر ہی واضح کیا گیا ہے کہ جو کچھ ہوناہے وہ ہو کر ہی رہے گا، انسان چاہے لاکھ تد بیر کرنے لیکن جو تقدیر میں لکھا ہوا ہے وہ ضرور پورا ہوگا، یعنی تقدیر تدبیر پر غالب آکر رہے گی۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بڑے متقی اور پرہیز گار انسان تھے ہر وقت اور ہر لحاظ سے خود کو گناہوں سے دور رکھنا چاہتے تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ میں ایک جوان مرد ہوں لیکن شادی ابھی تک نہیں ہوئی اور میرے پاس اتنی استطاعت بھی نہیں کہ شادی کر سکوں، مجھے ہر وقت گناہ کا خطرہ رہتا ہے لہٰذا اجازت دے دیجیے کہ خصی ہو جاؤں لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرماتے ہوئے اجازت نہ دی کہ جو کچھ ہونا ہے وہ تو ہو کر ہی رہے گا اب آگے تمہاری مرضی ہے، گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خصی ہونے سے منع فرما دیا، اور مسئلہ سمجھا دیا کہ تقدیر بہر حال نافذ ہو کر ہی رہے گی۔ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی تقدیر میں یہی لکھا تھا کہ وہ زنا نہیں کریں گے بلکہ ان کی شادی ہوگی اور اولاد ہوگی چنانچہ یہ سب کچھ ہو کر رہا۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں