مسند الشهاب
احادیث601 سے 800 490. أَحْبِبْ حَبِيبَكَ هَوَّنًا مَا اپنے دوست سے ایک حد تک ہی محبت کر
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے دوست سے ایک حد تک ہی محبت کر، ہو سکتا ہے کہ کسی دن تجھے نفرت ہو جائے اور اپنے دشمن سے ایک حد تک ہی نفرت کر، ہوسکتا ہے کہ کسی دن تجھے محبت ہو جائے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الاوسط: 5119، فوائد تمام: 1432» جمیل بن زید اور ابوالصلت ہروی ضعیف ہیں۔
وضاحت:
تشریح: - سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ا سے مرفوع بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ”اپنے دوست سے ایک حد تک ہی محبت کر، ہو سکتا ہے کہ کسی دن تجھے نفرت ہو جائے اور اپنے دشمن سے ایک حد تک ہی نفرت کر، ہوسکتا ہے کہ کسی دن تجھے محبت ہو جائے۔“ [ترمذي: 1997، وسنده صحيح] |
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.