🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

491. أُوصِيكَ بِتَقْوَى اللَّهِ فَإِنَّهُ رَأْسُ أَمْرِكَ
میں تجھے اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے کی وصیت کرتا ہوں کیونکہ وہ تیرے کام کی بنیاد ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 740
740 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْحَمْرَاوِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْآجِرِيُّ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، ثنا الْفِرْيَابِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هِشَامِ بْنِ يَحْيَى الْغَسَّانِيُّ، ثنا أَبِي، عَنْ جَدِّي، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أُوصِيكَ بِتَقْوَى اللَّهِ فَإِنَّهُ رَأْسُ أَمْرِكَ، وَعَلَيْكَ بِالْجِهَادِ فَإِنَّهُ رَهْبَانِيَّةُ أُمَّتِي، وَلِيَرُدَّكَ عَنِ النَّاسِ مَا تَعْرِفُ عَنْ نَفْسِكِ، وَاخْزِنْ لِسَانَكَ إِلَّا مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّكَ بِذَلِكَ تَغْلِبُ الشَّيْطَانَ»
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تجھے اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے کی وصیت کرتا ہوں کیونکہ وہ تیرے کام کی بنیاد ہے اور جہاد کو اپنے اوپر لازم کر لے کیونکہ وہ میری امت کی رہبانیت ہے اور جو تو اپنے بارے میں (خامیوں وغیرہ) جانتا ہے وہ تجھے لوگوں (کو برا بھلا کہنے) سے روک دے، اور سوائے بھلی بات کہنے کے اپنی زبان کو بند رکھ کیونکہ ایسا کرنے سے تو شیطان پر غالب آ جائے گا۔ [مسند الشهاب/حدیث: 740]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه ابن حبان: 361، المعجم الكبير: 10651» ابراہیم بن ہشام غسانی سخت ضعیف ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے فرمایا: میں تجھے اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے کی اور ہر بلندی پر چڑھتے وقت تکبیر کہنے کی وصیت کرتا ہوں۔ [ابن ماجه: 2771، وسنده حسن]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں