🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

508. بَابُ الزَّجْرِ عَنِ اتِّخَاذِ الْقُبُورِ مَسَاجِدَ
قبروں کو مساجد بنانے کی ممانعت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q789
وَالدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ فَاعِلَ ذَلِكَ مِنْ شِرَارِ النَّاسِ، وَفِي هَذِهِ اللَّفْظَةِ دَلَالَةٌ عَلَى أَنَّ قَوْلَهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَيْنَ مَا أَدْرَكَتْكَ الصَّلَاةُ فَصَلِّ فَهُوَ مَسْجِدٌ»  وَقَوْلَهُ: «جُعِلَتْ لَنَا الْأَرْضُ كُلُّهَا مَسْجِدًا»  لَفْظَةٌ عَامَّةٌ مُرَادُهَا خَاصٌّ عَلَى مَا ذَكَرْتُ. وَهَذَا مِنَ الْجِنْسِ الَّذِي قَدْ كُنْتُ أَعْلَمْتُ فِي بَعْضِ كُتُبِنَا أَنَّ الْكُلَّ قَدْ يَقَعُ عَلَى الْبَعْضِ عَلَى مَعْنَى التَّبْعِيضِ، إِذِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يُرِدْ بِقَوْلِهِ: جُعِلَتْ لَنَا الْأَرْضُ كُلُّهَا مَسْجِدًا" جَمِيعَ الْأَرَضِينَ، إِنَّمَا أَرَادَ بَعْضَهَا لَا جَمِيعَهَا، إِذْ لَوْ أَرَادَ جَمِيعَهَا، كَانَتِ الصَّلَاةُ فِي الْمَقَابِرِ جَائِزَةً وَجَازَ اتِّخَاذُ الْقُبُورِ مَسَاجِدَ، وَكَانَتِ الصَّلَاةُ فِي الْحَمَّامِ وَخَلْفَ الْقُبُورِ فِي مَعَاطِنِ الْإِبِلِ كُلِّهَا جَائِزَةً، وَفِي زَجْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الصَّلَاةِ فِي هَذَا الْمَوْضِعِ دَلَالَةٌ عَلَى صِحَّةِ مَا قُلْتُ
اور اس بات کی دلیل کا بیان کہ ایسا کرنے والا بدترین لوگوں میں سے ہے، اور اس لفظ میں اس بات کی دلیل ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان: ”جہاں بھی تمہیں نماز کا وقت آ جائے نماز پڑھ لو، وہی مسجد ہے“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان: ”ہمارے لئے ساری زمین مسجد بنا دی گئی ہے“ یہ عام الفاظ ہیں جن سے مراد خاص ہے، جیسا کہ میں نے ذکر کیا ہے۔ اور یہ اسی قسم سے ہے جس کے بارے میں میں اپنی بعض کتابوں میں بتا چکا ہوں کہ لفظ ”کل“ کبھی بعض کے معنی میں بول دیا جاتا ہے، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے فرمان: ”ہمارے لئے ساری زمین مسجد بنا دی گئی ہے“ سے تمام زمین مراد نہیں لی، بلکہ اس کا کچھ حصّہ مراد لیا ہے نہ کہ ساری زمین، کیونکہ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ساری زمین مراد لیتے تو قبرستانوں میں نماز پڑھنا جائز ہوتا اور قبروں کو سجدہ گاہ بنانا بھی جائز ہوتا، اور حمام میں، قبروں کے پیچھے اور اونٹوں کے باڑوں میں نماز پڑھنا سب جائز ہوتا۔ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ان جگہوں میں نماز پڑھنے سے منع کرنے میں میری بات کے درست ہونے کی دلیل ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْمَوَاضِعِ الَّتِي تَجُوزُ الصَّلَاةُ عَلَيْهَا، وَالْمَوَاضِعِ الَّتِي زُجِرَ عَنِ الصَّلَاةِ عَلَيْهَا/حدیث: Q789]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 789
نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ مِنْ شِرَارِ النَّاسِ مَنْ تُدْرِكُهُمُ السَّاعَةُ وَهُمْ أَحْيَاءٌ، وَمَنْ يَتَّخِذُ الْقُبُورَ مَسَاجِدَ"
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک بد ترین اور بُرے لوگوں میں سے وہ ہیں جنہیں قیامت زندہ پا لیگی اور وہ لوگ جو قبروں کو سجدہ گاہ بنالیں گے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْمَوَاضِعِ الَّتِي تَجُوزُ الصَّلَاةُ عَلَيْهَا، وَالْمَوَاضِعِ الَّتِي زُجِرَ عَنِ الصَّلَاةِ عَلَيْهَا/حدیث: 789]
تخریج الحدیث: «حسن، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 789، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2325، 6847، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3921، 4226، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 5316، والبزار فى (مسنده) برقم: 1723، 1779، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 11938، والطبراني فى(الكبير) برقم: 10413»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 790
أنا بُنْدَارٌ ، وَيَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، قَالا: حَدَّثَنَا يَحْيَى ، أنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، وَقَالَ بُنْدَارٌ، عَنْ هِشَامٍ، أَخْبَرَنِي أَبِي ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ، وَأَمَّ حَبِيبَةَ ذَكَرَتَا كَنِيسَةً رَأَيْنَهَا فِي الْحَبَشَةِ، فِيهَا تَصَاوِيرُ، فَذَكَرَتَا ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" أُولَئِكَ إِذَا كَانَ فِيهِمُ الرَّجُلُ الصَّالِحُ بَنَوْا عَلَى قَبْرِهِ مَسْجِدًا، وَصَوَّرُوا فِيهِ تِلْكَ الصُّوَرَ، أُولَئِكَ شِرَارُ الْخَلْقِ عِنْدَ اللَّهِ"
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ اُم سلمہ اور سیدہ اُم حبیبہ نے اُس گرجا گھر کا تذکرہ کیا جو اُنہوں نے حبشہ میں دیکھا تھا اور اُس میں تصاویر تھیں۔ اُن دونوں نے اُس کا ذکر رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ایسے لوگ ہیں کہ جب اُن میں کوئی نیک آدمی ہوتا (اور وہ فوت ہو جاتا) تو وہ اُس کی قبر پر مسجد بنا لیتے، اور اُس میں یہ تصاویر بنا دیتے، یہی لوگ اللہ کے نزدیک بدترین مخلوق ہیں۔“ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْمَوَاضِعِ الَّتِي تَجُوزُ الصَّلَاةُ عَلَيْهَا، وَالْمَوَاضِعِ الَّتِي زُجِرَ عَنِ الصَّلَاةِ عَلَيْهَا/حدیث: 790]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 427، 434، 1341، 3873، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 528، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 790، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3181، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 703، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7320، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24890»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں