🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
508. بَابُ الزَّجْرِ عَنِ اتِّخَاذِ الْقُبُورِ مَسَاجِدَ
قبروں کو مساجد بنانے کی ممانعت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q789
وَالدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ فَاعِلَ ذَلِكَ مِنْ شِرَارِ النَّاسِ، وَفِي هَذِهِ اللَّفْظَةِ دَلَالَةٌ عَلَى أَنَّ قَوْلَهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَيْنَ مَا أَدْرَكَتْكَ الصَّلَاةُ فَصَلِّ فَهُوَ مَسْجِدٌ»  وَقَوْلَهُ: «جُعِلَتْ لَنَا الْأَرْضُ كُلُّهَا مَسْجِدًا»  لَفْظَةٌ عَامَّةٌ مُرَادُهَا خَاصٌّ عَلَى مَا ذَكَرْتُ. وَهَذَا مِنَ الْجِنْسِ الَّذِي قَدْ كُنْتُ أَعْلَمْتُ فِي بَعْضِ كُتُبِنَا أَنَّ الْكُلَّ قَدْ يَقَعُ عَلَى الْبَعْضِ عَلَى مَعْنَى التَّبْعِيضِ، إِذِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يُرِدْ بِقَوْلِهِ: جُعِلَتْ لَنَا الْأَرْضُ كُلُّهَا مَسْجِدًا" جَمِيعَ الْأَرَضِينَ، إِنَّمَا أَرَادَ بَعْضَهَا لَا جَمِيعَهَا، إِذْ لَوْ أَرَادَ جَمِيعَهَا، كَانَتِ الصَّلَاةُ فِي الْمَقَابِرِ جَائِزَةً وَجَازَ اتِّخَاذُ الْقُبُورِ مَسَاجِدَ، وَكَانَتِ الصَّلَاةُ فِي الْحَمَّامِ وَخَلْفَ الْقُبُورِ فِي مَعَاطِنِ الْإِبِلِ كُلِّهَا جَائِزَةً، وَفِي زَجْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الصَّلَاةِ فِي هَذَا الْمَوْضِعِ دَلَالَةٌ عَلَى صِحَّةِ مَا قُلْتُ
اور اس بات کی دلیل کا بیان کہ ایسا کرنے والا بدترین لوگوں میں سے ہے، اور اس لفظ میں اس بات کی دلیل ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان: ”جہاں بھی تمہیں نماز کا وقت آ جائے نماز پڑھ لو، وہی مسجد ہے“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان: ”ہمارے لئے ساری زمین مسجد بنا دی گئی ہے“ یہ عام الفاظ ہیں جن سے مراد خاص ہے، جیسا کہ میں نے ذکر کیا ہے۔ اور یہ اسی قسم سے ہے جس کے بارے میں میں اپنی بعض کتابوں میں بتا چکا ہوں کہ لفظ ”کل“ کبھی بعض کے معنی میں بول دیا جاتا ہے، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے فرمان: ”ہمارے لئے ساری زمین مسجد بنا دی گئی ہے“ سے تمام زمین مراد نہیں لی، بلکہ اس کا کچھ حصّہ مراد لیا ہے نہ کہ ساری زمین، کیونکہ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ساری زمین مراد لیتے تو قبرستانوں میں نماز پڑھنا جائز ہوتا اور قبروں کو سجدہ گاہ بنانا بھی جائز ہوتا، اور حمام میں، قبروں کے پیچھے اور اونٹوں کے باڑوں میں نماز پڑھنا سب جائز ہوتا۔ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ان جگہوں میں نماز پڑھنے سے منع کرنے میں میری بات کے درست ہونے کی دلیل ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب المواضع التى تجوز الصلاة عليها، والمواضع التى زجر عن الصلاة عليها/حدیث: Q789]

تخریج وتحقیقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ از محدثِ مدینہ ڈاکٹر محمد عبداللہ اعظمی رحمہ اللہ
الجامع الكامل حدیث نمبر :

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 789
نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ مِنْ شِرَارِ النَّاسِ مَنْ تُدْرِكُهُمُ السَّاعَةُ وَهُمْ أَحْيَاءٌ، وَمَنْ يَتَّخِذُ الْقُبُورَ مَسَاجِدَ"
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک بد ترین اور بُرے لوگوں میں سے وہ ہیں جنہیں قیامت زندہ پا لیگی اور وہ لوگ جو قبروں کو سجدہ گاہ بنالیں گے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب المواضع التى تجوز الصلاة عليها، والمواضع التى زجر عن الصلاة عليها/حدیث: 789]
تخریج الحدیث: «حسن، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 789، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2325، 6847، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3921، 4226، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 5316، والبزار فى (مسنده) برقم: 1723، 1779، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 11938، والطبراني فى(الكبير) برقم: 10413»

تخریج وتحقیقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ از محدثِ مدینہ ڈاکٹر محمد عبداللہ اعظمی رحمہ اللہ
الجامع الكامل حدیث نمبر :

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن مسعودمن السابقين الأولين ، ومن كبار العلماء من الصحابة ، مناقبه جمة
👤←👥شقيق بن سلمة
Newشقيق بن سلمة ← عبد الله بن مسعود
ثقة
👤←👥عاصم بن بهدلة
Newعاصم بن بهدلة ← شقيق بن سلمة
صدوق له أوهام
👤←👥زائدة بن قدامة
Newزائدة بن قدامة ← عاصم بن بهدلة
ثقة ثبت ، صاحب سنة
👤←👥الحسين بن علي الجعفي
Newالحسين بن علي الجعفي ← زائدة بن قدامة
ثقة عابد
👤←👥يوسف بن موسى بن راشد
Newيوسف بن موسى بن راشد ← الحسين بن علي الجعفي
صدوق
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 789 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 789
فوائد:
➊ قبروں کو مساجد بنانا یا قبروں پر مساجد تعمیر کرنا حرام ہے۔
گزشتہ امتوں میں شرک اسی راستے سے لوگوں میں سرایت کر گیا تھا۔
➋ قبروں پر مساجد تعمیر کرنے اور قبروں میں نمازیں ادا کرنے والے بدترین لوگ ہیں اور قرب قیامت یہ مرض عام ہو جائے گا۔
پھر ان بدترین و بے رحم لوگوں پر قیامت قائم کر دی جائے گی۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 789]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 789 in Urdu