🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1053. (102) بَابُ ذِكْرِ الْوَقْتِ الَّذِي فِيهِ الْمَأْمُومُ مُدْرِكًا لِلرَّكْعَةِ إِذَا رَكَعَ إِمَامُهُ قَبْلُ
اُس وقت کا بیان جس میں مقتدی رکعت کو پانے والا شمار ہوگا، جبکہ اُس کے امام نے اس سے پہلے رکوع کرلیا ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1595
أنا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْغَافِقِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ حُمَيْدٍ ، عَنْ قُرَّةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الصَّلاةِ، فَقَدْ أَدْرَكَهَا قَبْلَ أَنْ يُقِيمَ الإِمَامُ صُلْبَهُ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے نماز کی ایک رکعت پا لی تو اُس نے نماز کو پا لیا، امام کی کمر کو سیدھا کرنے سے پہلے۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ جناب ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ پس بیشک امام تم سے پہلے رکوع کرتا ہے اور تم سے پہلے سر اُٹھاتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (تمہارا تاخیر سے رکوع کرنا اور تاخیر سے سر اُٹھانا) وہ برابر ہو جائے گا۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1595]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 556، 580، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 607، ومالك فى (الموطأ) برقم: 20، وابن الجارود فى "المنتقى"، 170، 353، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1595، 1848، 1849، 1850، 1851، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1483، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 514، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1121، والترمذي فى (جامعه) برقم: 524، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 700 م، 1121، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1805، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1313، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7404»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں