یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1053. (102) باب ذكر الوقت الذى فيه المأموم مدركا للركعة إذا ركع إمامه قبل
اُس وقت کا بیان جس میں مقتدی رکعت کو پانے والا شمار ہوگا، جبکہ اُس کے امام نے اس سے پہلے رکوع کرلیا ہو
حدیث نمبر: 1595
أنا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْغَافِقِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ حُمَيْدٍ ، عَنْ قُرَّةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الصَّلاةِ، فَقَدْ أَدْرَكَهَا قَبْلَ أَنْ يُقِيمَ الإِمَامُ صُلْبَهُ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے نماز کی ایک رکعت پا لی تو اُس نے نماز کو پا لیا، امام کی کمر کو سیدھا کرنے سے پہلے۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ جناب ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ پس بیشک امام تم سے پہلے رکوع کرتا ہے اور تم سے پہلے سر اُٹھاتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(تمہارا تاخیر سے رکوع کرنا اور تاخیر سے سر اُٹھانا) وہ برابر ہو جائے گا۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب قيام المأمومين خلف الإمام وما فيه من السنن/حدیث: 1595]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 556، 580، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 607، ومالك فى (الموطأ) برقم: 20، وابن الجارود فى "المنتقى"، 170، 353، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1595، 1848، 1849، 1850، 1851، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1483، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 514، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1121، والترمذي فى (جامعه) برقم: 524، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 700 م، 1121، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1805، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1313، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7404»
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1595 in Urdu
أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← أبو هريرة الدوسي