🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

جب کوئی شخص مسجد میں داخل ہو پھر دو رکعت پڑھنے سے پہلے مسجد سے نکل جائے تو اسے دو رکعات پڑھنے کے لئے مسجد میں واپس جانے کے حُکم کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1828
نا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي أُسَامَةُ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خُبَيْبٍ الْجُهَنِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا , فَقَالَ: " أَدَخَلْتَ الْمَسْجِدَ؟" قُلْتُ: نَعَمْ , فَقَالَ:" أَصَلَّيْتَ فِيهِ؟" قُلْتُ: لا , قَالَ:" فَاذْهَبْ فَارْكَعْ رَكْعَتَيْنِ"
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ہم ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم مسجد میں داخل ہوئے تھے؟ میں نے عرض کی کہ جی ہاں۔ تو آپ نے پوچھا: کیا تم نے مسجد میں نماز پڑھی تھی؟ میں نے جواب دیا کہ نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جاؤ اور دو رکعت ادا کرو۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1828]
تخریج الحدیث: «حسن، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1828، وانفرد به المصنف من هذا الطريق» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں