🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

اس بات کی دلیل کا بیان کہ مسجد میں داخل ہوکر دو رکعت نماز پڑھنے کا حُکم استحباب، ارشاد اور فضیلت کے لئے ہے
اور اس بات کی دلیل کا بیان کہ مسجد میں داخل ہو کر دو رکعت پڑھے بغیر بیٹھنے کی ممانعت تادیب کے لئے ہے، حرمت کے لئے نہیں ـ بلکہ خیر و بھلائی اور فضیلت کے کام کی ترغیب ہے ـ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ حضرت طلحہ بن عبیداللہ کی روایت میں ہے کہ ایک اعرابی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اُس نے عرض کی کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر کونسی نمازیں فرض کی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ نمازیں فرض ہیں، ان کے علادہ جو تم نفل ادا کرو۔ اس قسم کی دیگر روایات میں نے کتاب الکبیر کی پہلی جلد میں کتاب الصلاۃ میں بیان کر دی ہیں۔ اس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کر دیا کہ صرف پانچ نمازیں فرض ہیں، اور نماز پنجگانہ کے علاوہ تمام نمازیں نفل ہیں، ان میں سے کوئی نماز فرض نہیں ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: Q1829]
تخریج الحدیث:

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں