صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
نماز جمعہ میں قراءت کا بیان
حدیث نمبر: 1843
نا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ كَاتِبِ عَلِيٍّ، قَالَ: كَانَ مَرْوَانُ يَسْتَخْلِفُ أَبَا هُرَيْرَةَ عَلَى الْمَدِينَةِ، " فَصَلَّى بِهِمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَرَأَ بِـ الْجُمُعَةِ، وَإِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ"، فَقُلْتُ: أَبَا هُرَيْرَةَ، لَقَدْ قَرَأْتَ بِنَا قِرَاءَةً قَرَأَهَا بِنَا عَلِيٌّ بِالْكُوفَةِ. فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ:" سَمِعْتُ حِبِّي أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ بِهِمَا"
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے کا تب جناب عبید اللہ بن ابی رافع بیان کرتے ہیں کہ مروان سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو مدینہ منوّرہ پر اپنا قائم مقام بناتا تھا ـ تو اُنہوں نے اہل مدینہ کو جمعہ کے دن نماز پڑھائی تو سورة المنافقون «إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ» کی قراءت کی۔ تو میں نے کہا کہ اے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، آپ نے ہمیں وہ قراءت سنائی ہے جو سیدنا علی رضی اللہ عنہ ہمیں کوفہ میں سناتے تھے۔ سیدنا ابوہر یرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے اپنے محبوب ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ دونوں سورتیں پڑھتے ہوئے سُنا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1843]
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
حدیث نمبر: 1844
نا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، نا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، عَنْ جَعْفَرٍ فِي الثَّانِيَةِ: إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ سورة المنافقون آية 1"
امام ابوبکر رحمه الله اپنے استاد یحییٰ بن حکیم کی سند سے جناب جعفر سے بیان کرتے ہیں کہ دوسری رکعت میں سورة المنافقون «إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ» کی قراءت کی تھی ـ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1844]
تخریج الحدیث: انظر الحديث السابق