صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
نماز جمعہ میں قراءت کا بیان
حدیث نمبر: 1844
نا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، نا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، عَنْ جَعْفَرٍ فِي الثَّانِيَةِ: إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ سورة المنافقون آية 1"
امام ابوبکر رحمه الله اپنے استاد یحییٰ بن حکیم کی سند سے جناب جعفر سے بیان کرتے ہیں کہ دوسری رکعت میں سورة المنافقون «إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ» کی قراءت کی تھی ـ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1844]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 877، وابن الجارود فى "المنتقى"، 330، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1843، 1844، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2806، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 1747، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1124، والترمذي فى (جامعه) برقم: 519، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1118، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5801، 5802، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9680»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥جعفر الصادق، أبو عبد الله | صدوق فقيه إمام | |
👤←👥عبد الوهاب بن عبد المجيد الثقفي، أبو محمد عبد الوهاب بن عبد المجيد الثقفي ← جعفر الصادق | ثقة | |
👤←👥يحيى بن حكيم المقوم، أبو سعيد يحيى بن حكيم المقوم ← عبد الوهاب بن عبد المجيد الثقفي | ثقة حافظ مصنف |
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1844 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1844
فوائد:
➊ یہ احادیث دلیل ہیں کہ نماز جمعہ کی پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ، سورہ جمعہ اور دوسری رکعت میں سورہ منافقون کی تلاوت مستحب ہے۔ شافعیہ اور دیگر علماء کا یہی مذہب ہے۔
➋ ◈ علماء بیان کرتے ہیں: نماز جمعہ میں سورہ جمعہ تلاوت کرنے کی حکمت یہ ہے کہ یہ سورت وجوب اور جمعہ کے دیگر احکام پر مشتمل ہے اور اس میں ذکر کی ترغیب بھی ہے۔ اور سورہ منافقون میں حاضر منافقین کی زجر و توبیخ اور انہیں توبہ کی تنبیہ ہے کیونکہ جمعہ کے علاوہ وہ اتنی بڑی تعداد میں کسی اور مجلس میں شرکت نہیں کرتے۔ [شرح النووي: 166/6]

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1844]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1844 in Urdu
عبد الوهاب بن عبد المجيد الثقفي ← جعفر الصادق