🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1586. ‏(‏31‏)‏ بَابُ سِمَةِ غَنَمِ الصَّدَقَةِ إِذَا قُبِضَتْ
بکریوں کی زکوٰۃ وصول ہونے پر انہیں نشان لگانے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2283
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنِ مَهْدِيٍّ , قَالُوا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ: حِينَ وَلَدَتْ أُمِّي انْطَلَقْتُ بِالصَّبِيِّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُحَنِّكَهُ،" فَإِذَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مِرْبَدٍ لَهُ، يَسِمُ غَنَمًا" ، قَالَ شُعْبَةُ: أَكْثَرُ عِلْمِي أَنَّهُ قَالَ: فِي آذَانِهَا
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب میری والدہ نے بچّے کو جنم دیا تو میں بچّے کو لیکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا تاکہ آپ کھجور چبا کر اُس کے تالو کو لگائیں۔ اُس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اونٹوں کے باڑے میں بکریوں کو نشان لگارہے تھے۔ امام شعبہ کہتے ہیں۔ میرے خیال میں جناب ہشام نے یہ کہا تھا کہ آپ بکریوں کے کانوں پرنشان لگارہے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْمَوَاشِي مِنَ الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ وَالْغَنَمِ/حدیث: 2283]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں