🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1626. ‏(‏71‏)‏ بَابُ صَلَاةِ الْإِمَامِ عَلَى الْمَأْخُوذِ مِنْهُ الصَّدَقَةُ اتْبَاعًا لِأَمْرِ اللَّهِ- عَزَّ وَجِلَّ- بِنَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
جس شخص سے زکوٰۃ وصول کی جائے اس کے حق میں امام کو دعا کرنی چاہیے اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو جو حُکم دیا ہے اس کی پیروی کرتے ہوئے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: «‏‏‏‏خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ وَتُزَكِّيهِم بِهَا وَصَلِّ عَلَيْهِمْ ۖ إِنَّ صَلَاتَكَ سَكَنٌ لَّهُمْ ۗ» ‏‏‏‏ [ سورة التوبة: ۱۰۳ ] ”(اے نبی) ان کے مالوں میں سے صدقہ لیجیئے (تاکہ) اس کے ذریعے سے انہیں پاک کریں اور ان کا تزکیہ کریں اور ان کے لئے دعا کیجیئے، بیشک آپ کی دعا ان کی لئے سکون کا باعث ہے۔“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q2345
فِي قَوْلِهِ‏:‏ ‏ [‏خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ وَتُزَكِّيهِمْ بِهَا وَصَلِّ عَلَيْهِمْ إِنَّ صَلَاتَكَ سَكَنٌ لَهُمْ‏] ‏ ‏ [‏التَّوْبَةِ‏:‏ 103‏]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2345
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، وَيَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: أَنْبَأَنِي عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوَفِي ، يَقُولُ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا تَصَدَّقَ إِلَيْهِ أَهْلُ بَيْتٍ بِصَدَقَةٍ صَلَّى عَلَيْهِمْ"، فَتَصَدَّقَ أَبِي بِصَدَقَةٍ إِلَيْهِ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ أَبِي أَوْفي"
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب کوئی گھر والا اپنی زکوٰۃ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کرتا تو آپ اُن کے لئے دعائے خیر فرماتے۔ میرے والد گرامی نے آپ کو زکوٰۃ ادا کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: اے اللہ، ابی اوفی کے گھر والوں پر رحمت فرما۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ ذِكْرِ السِّعَايَةِ عَلَى الصَّدَقَةِ/حدیث: 2345]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1497، 4166، 6332، 6359، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1078، وابن الجارود فى "المنتقى"، 398، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2345، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 917، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2458، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1590، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1796، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2918، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19417»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں