صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1708. (153) بَابُ ذِكْرِ مَثَلٍ ضَرَبَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْمُتَصَدِّقِ
اس مثال کا بیان کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ کرنے والے شخص کی بیان کی ہے۔
حدیث نمبر: Q2457
وَمَنْعَ [249- أ] الشَّيَاطِينُ إِيَّاهُ مِنْهَا بِتَخْوِيفِ الْفَقِيرِ إِنْ صَحَّ الْخَبَرُ، فَإِنِّي لَا أَقِفُ هَلْ سَمِعَ الْأَعْمَشُ مِنِ ابْنَ بُرَيْدَةَ أَمْ لَا؟ قَالَ اللَّهُ- عَزَّ وَجَلَّ-: [الشَّيْطَانُ يَعِدُكُمُ الْفَقْرَ وَيَأْمُرُكُمْ بِالْفَحْشَاءِ] الْآيَةَ [الْبَقَرَةِ: 268]
اور شیاطین کا اسے فقر و فاقہ کا خوف دلاکر صدقے سے منع کرنے کا بیان۔ اگر یہ روایت صحیح ہو۔ کیونکہ مجھے معلوم نہیں کہ امام اعمش نے ابن بریدہ سے سنا ہے یا نہیں؟ اللہ تعالی فرماتا ہے «الشَّيْطَانُ يَعِدُكُمُ الْفَقْرَ وَيَأْمُرُكُم بِالْفَحْشَاءِ ۖ» [ سورة البقرة: 268 ] ”شیطان تمھیں تنگ دستی سے ڈراتا ہے اور بے حیائی کا حُکم دیتا ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَدَقَةِ التَّطَوُّعِ/حدیث: Q2457]
تخریج الحدیث:
حدیث نمبر: 2457
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ , عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا يُخْرِجُ رَجُلٌ شَيْئًا مِنَ الصَّدَقَةِ حَتَّى يَفُكَّ عَنْهَا لَحْيَيْ سَبْعِينَ شَيْطَانًا"
جناب ابن بریدہ اپنے والد گرامی سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”کوئی شخص اس وقت تک کسی بھی چیز کا صدقہ نہیں کر سکتا حتّیٰ کہ اس کو ستّر شیطانوں کے جبڑوں سے نہ چھڑالے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَدَقَةِ التَّطَوُّعِ/حدیث: 2457]
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف