🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

اللؤلؤ والمرجان میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1906)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

26. باب بيان نقصان الإيمان بنقص الطاعات
باب: عبادت کی کمی سے ایمان کے کم ہونے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 49
49 صحيح حديث أَبي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ في أَضْحًى أَوْ فِطْرٍ إِلى المُصَلَّى فَمَرَّ عَلى النِّساءِ فَقَالَ: يا مَعْشَرَ النِّساءِ تَصَدَّقْنَ فَإِنّي أُريتُكُنَّ أَكْثَرَ أَهْلِ النَّارِ فَقُلْنَ: وَبِمَ يا رَسُولَ اللهِ قَالَ: تُكْثِرْنَ اللَّعْنَ وَتَكْفُرْنَ الْعَشيرَ، ما رَأَيْتُ مِنْ ناقِصاتٍ عَقْلٍ وَدينٍ أَذْهَبَ لِلُبِّ الرَّجُلِ الْحازِمِ مِنْ إِحْداكُنَّ قُلْنِ: وَما نُقْصانُ دِينِنا وَعَقْلِنا يا رَسُولَ اللهِ قَالَ: أَلَيْسَ شَهادَةُ الْمَرْأَةِ مِثْلَ نِصْفِ شَهادَةِ الرَّجُلِ قُلْنِ: بَلَى، قَالَ: فَذَلِكَ مِنْ نُقْصانِ عَقْلِها، أَلَيْسَ إِذا حَاضَتْ لَمْ تُصَلِّ وَلَمْ تَصُمْ قُلْنَ: بَلى، قَالَ: فَذَلِكَ مِنْ نُقْصانِ دِينِها
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الاضحیٰ یا عید الفطر میں عیدگاہ تشریف لے گئے، وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم عورتوں کے قریب سے گزرے تو فرمایا: ”اے عورتوں کی جماعت! صدقہ کرو، کیونکہ میں نے جہنم میں زیادہ تم ہی کو دیکھا ہے۔“ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایسا کیوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لعن طعن بہت کرتی ہو اور شوہر کی ناشکری کرتی ہو، باوجود عقل اور دین میں ناقص ہونے کے، میں نے تم سے زیادہ کسی کو بھی ایک عقل مند اور تجربہ کار آدمی کو دیوانہ بنا دینے والا نہیں دیکھا۔“ عورتوں نے عرض کی: اور ہمارے دین اور ہماری عقل میں نقصان کیا ہے، یا رسول اللہ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا عورت کی گواہی مرد کی گواہی سے نصف نہیں ہے؟“ انہوں نے کہا: جی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بس یہی اس کی عقل کا نقصان ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا ایسا نہیں ہے کہ جب عورت حائضہ ہو تو نہ نماز پڑھ سکتی ہے اور نہ روزہ رکھ سکتی ہے؟“ عورتوں نے کہا: ایسا ہی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہی اس کے دین کا نقصان ہے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/کِتَابُ الْاِیْمَانِ/حدیث: 49]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: كتاب الحيض: 6 باب ترك الحائض الصوم»
وضاحت: راوي حدیث: سیّدنا سعد بن مالک بن سنان رضی اللہ عنہ پنی کنیت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مشہور معروف ہیں۔ مفتی مدینہ اور مجاہد وامام تھے۔ غزوئہ احد میں صغر سنی کی وجہ سے حاضری کی اجازت نہ مل سکی۔ غزوئہ خندق اور بیعت رضوان میں شریک ہوئے تھے۔ بڑے مجتہد وفقیہ تھے۔ ۱۱۷۰ احادیث کے راوی ہیں۔ ۷۴ہجری کو ۸۴ سال کی عمر میں مدینہ منورہ میں وفات پائی۔

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں