اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
330. باب وجوب صوم رمضان لرؤية الهلال، والفطر لرؤية الهلال، وأنه إِذا غم في أوله أو آخره أكملت عدة الشهر ثلاثين يوما
باب: اس بیان میں کہ روزہ اور افطار چاند دیکھ کر کریں اور اگر بادل ہوں تو تیس تاریخ پوری کریں
حدیث نمبر: 653
653 صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ذَكَرَ رَمَضَانَ، فَقَالَ: لاَ تَصُومُوا حَتَّى تَرَوُا الْهِلاَلَ، وَلاَ تُفْطِرُوا حَتَّى تَرَوْهُ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَاقْدُرُوا لَهُ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کا ذکر کیا تو فرمایا: ”جب تک چاند نہ دیکھو روزہ شروع نہ کرو، اسی طرح جب تک چاند نہ دیکھ لو روزہ موقوف نہ کرو، اور اگر ابر چھا جائے تو تیس دن پورے کر لو۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيام/حدیث: 653]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 30 كتاب الصوم: 11 باب قول النبي صلی اللہ علیہ وسلم إذا رأيتم الهلال فصوموا»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 654
654 صحيح حديث ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الشَّهْرُ هكَذَا وَهكَذَا وَهكَذَا يَعْنِي ثَلاَثِينَ ثُمَّ قَالَ: وَهكَذَا وَهكَذَا وَهكَذَا يَعْنِي تِسْعًا وَعِشْرِينَ، يَقُولُ، مَرَّةً ثَلاَثِينَ وَمَرَّةً تِسْعًا وَعِشْرِينَ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مہینہ اتنے اتنے اور اتنے دنوں کا ہوتا ہے“، آپ کی مراد تیس دن سے تھی، پھر فرمایا: ”اور اتنے اتنے اور اتنے دنوں کا ہوتا ہے“، آپ کا اشارہ انتیس دنوں کی طرف تھا، ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیس کی طرف اشارہ کیا اور دوسری مرتبہ انتیس کی طرف۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيام/حدیث: 654]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 68 كتاب الطلاق: 25 باب اللعان وقول الله تعالى (والذين يرمون أزواجهم»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 655
655 صحيح حديث ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: إِنَّا أُمَّةٌ أُمِّيَّةٌ، لاَ نَكْتُبُ وَلاَ نَحْسُبُ، الشَّهْرُ هكَذَا وَهكَذَا يَعْنِي مَرَّةً تِسْعَةً وَعِشْرِينَ، وَمَرَّة ثَلاَثِينَ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم ایک بے پڑھی لکھی قوم ہیں، نہ لکھنا جانتے ہیں نہ حساب کرنا، مہینہ یوں ہے اور یوں ہے“ آپ کی مراد ایک مرتبہ انتیس (دنوں سے) تھی اور ایک مرتبہ تیس سے (آپ نے دسوں انگلیوں سے تین بار بتلایا)۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيام/حدیث: 655]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 30 كتاب الصوم: 13 باب قول النبي صلی اللہ علیہ وسلم لا نكتب ولا نحسب»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 656
656 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، قَالَ: قَالَ النَّبَيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ قَالَ: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صُوموا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُبِّيَ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا عِدَّةَ شَعْبَانَ ثَلاَثِينَ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یا یوں کہا کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چاند ہی دیکھ کر روزے شروع کرو اور چاند ہی دیکھ کر روزہ موقوف کرو اور اگر ابر آ جائے تو تیس دن پورے کر لو۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيام/حدیث: 656]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 30 كتاب الصوم: 11 باب قول النبي صلی اللہ علیہ وسلم إذا رأيتم الهلال فصوموا وإذا رأيتموه فأفطروا»
الحكم على الحديث:
«صحیح»