اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
330. باب وجوب صوم رمضان لرؤية الهلال، والفطر لرؤية الهلال، وأنه إِذا غم في أوله أو آخره أكملت عدة الشهر ثلاثين يوما
باب: اس بیان میں کہ روزہ اور افطار چاند دیکھ کر کریں اور اگر بادل ہوں تو تیس تاریخ پوری کریں
حدیث نمبر: 655
655 صحيح حديث ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: إِنَّا أُمَّةٌ أُمِّيَّةٌ، لاَ نَكْتُبُ وَلاَ نَحْسُبُ، الشَّهْرُ هكَذَا وَهكَذَا يَعْنِي مَرَّةً تِسْعَةً وَعِشْرِينَ، وَمَرَّة ثَلاَثِينَ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم ایک بے پڑھی لکھی قوم ہیں، نہ لکھنا جانتے ہیں نہ حساب کرنا، مہینہ یوں ہے اور یوں ہے“ آپ کی مراد ایک مرتبہ انتیس (دنوں سے) تھی اور ایک مرتبہ تیس سے (آپ نے دسوں انگلیوں سے تین بار بتلایا)۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيام/حدیث: 655]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 30 كتاب الصوم: 13 باب قول النبي صلی اللہ علیہ وسلم لا نكتب ولا نحسب»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
Al-Lulu wal-Marjan Hadith 655 in Urdu