اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
378. باب في نسخ التحلل من الإحرام والأمر بالتمام
باب: احرام باندھتے وقت جو تلبیہ کیا جائے اس کے پورا کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 766
766 صحيح حديث أَبِي مُوسى رضي الله عنه، قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِالْبَطْحَاءِ؛ فَقَالَ: أَحَجَجْتَ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: بِمَا أَهْلَلْتَ قُلْتُ: لَبَّيْكَ، بِإِهْلاَلٍ كَإِهْلاَلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: أَحْسَنْتَ، انْطَلِقْ فَطفْ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ثُمَّ أَتَيْتُ امْرَأَةً مِنْ نِسَاءِ بَنِي قَيْسٍ فَفَلَتْ رَأْسِي، ثُمَّ أَهْلَلْتُ بِالْحَجِّ؛ فَكُنْتُ أُفْتِي بِهِ النَّاسَ حَتَّى خِلاَفَةِ عُمَرَ رضي الله عنه، فَذَكَرْتُهُ لَهُ، فَقَالَ: إِنْ نَأْخُذْ بِكِتَابِ اللهِ فَإِنَّهُ يَأْمُرُنَا بِالتَّمَامِ، وَإِنْ نَأْخُذْ بِسُنَّةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَحِلَّ حَتَّى بَلَغَ الْهَدْىُ مَحِلَّهُ
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جب حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بطحاء میں تھے (جو مکہ کے قریب ایک جگہ ہے)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تو نے حج کی نیت کی ہے؟“ میں نے کہا کہ ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تو نے احرام کس چیز کا باندھا ہے؟“ میں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احرام کی طرح احرام باندھا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے اچھا کیا اب جا۔“ چنانچہ (مکہ پہنچ کر) میں نے بیت اللہ کا طواف کیا اور صفا و مروہ کی سعی کی، پھر میں بنو قیس کی ایک خاتون کے پاس آیا اور انہوں نے میرے سر کی جوئیں نکالیں، اس کے بعد میں نے حج کی لبیک پکاری، اس کے بعد میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت تک اسی کا فتویٰ دیتا رہا، پھر جب میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے اس کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا کہ ہمیں کتاب اللہ پر بھی عمل کرنا چاہیے اور اس میں پورا کرنے کا حکم ہے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر بھی عمل کرنا چاہیے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قربانی سے پہلے حلال نہیں ہوئے تھے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحج/حدیث: 766]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 25 كتاب الحج: 125 باب الذبح قبل الحلق»
الحكم على الحديث:
«صحیح»