اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
414. باب جواز ركوب البدنة المهداة لمن احتاج إِليها
باب: قربانی کے اونٹ پر بوقت ضرورت سوار ہونا جائز ہے
حدیث نمبر: 833
833 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلاً يَسُوقُ بَدَنَةً، فَقَالَ: ارْكَبْهَا فَقَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ فَقَالَ: ارْكَبْهَا قَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ قَالَ: ارْكَبْهَا وَيْلَكَ فِي الثَّالِثَةِ أَوْ فِي الثَّانِيَةِ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو قربانی کا جانور لے جاتے دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر سوار ہو جا۔“ اس شخص نے کہا کہ یہ تو قربانی کا جانور ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر سوار ہو جا۔“ اس نے کہا کہ یہ تو قربانی کا جانور ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: «وَيْلَكَ» ”افسوس! سوار بھی ہو جاؤ۔“ ( «وَيْلَكَ» آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری یا تیسری مرتبہ فرمایا)۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحج/حدیث: 833]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: كتاب الحج: 103 باب ركوب البدن»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 834
834 صحيح حديث أَنَسٍ رضي الله عنه، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، رَأَى رَجُلاً يَسُوقُ بَدَنَةً، فَقَالَ: ارْكَبْهَا قَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ، قَالَ: ارْكَبْهَا، قَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ قَالَ: ارْكَبْهَا ثَلاَثًا
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا کہ قربانی کا جانور لیے جا رہا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر سوار ہو جا۔“ اس نے کہا: یہ تو قربانی کا جانور ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سوار ہو جا۔“ اس نے پھر عرض کیا: یہ تو قربانی کا جانور ہے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری مرتبہ پھر فرمایا: ”سوار ہو جا۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحج/حدیث: 834]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في:25 كتاب الحج: 103 باب ركوب البدن»
الحكم على الحديث:
«صحیح»