اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
673. باب كراهة انتباذ التمر والزبيب مخلوطين
باب: کھجور اور انگور کو ملا کر بھگونے کی کراہت
حدیث نمبر: 1294
1294 صحيح حديث جَابِرٍ رضي الله عنه، قَالَ: نَهى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنِ الزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ وَالْبُسْرِ وَالرُّطَبِ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”کشمش اور کھجور (کے شیرہ) کو اور کچی اور پکی کھجور کو ملا کر بھگونے“ سے منع فرمایا۔ (کیونکہ اس طرح نشہ پیدا ہو جاتا ہے۔) [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الأشربة/حدیث: 1294]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 74 كتاب الأشربة: 11 باب من رأى أن لا يخلط البسر والتمر إذا كان مسكرًا»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 1295
1295 صحيح حديث أَبِي قَتَادَةَ، قَالَ: نَهى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنْ يَجْمَعَ بَيْنَ التَّمْرِ وَالزَّهْوِ، وَالتَّمْر وَالزَّبِيبِ، وَلْيُنْبَذْ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَلَى حِدَةٍ
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی ممانعت کی تھی کہ ”پختہ اور گدرائی ہوئی کھجور، پختہ کھجور اور کشمش کو ملا کر نبیذ بنایا جائے۔“ آپ نے ”ہر ایک کو جدا جدا بھگونے کا حکم دیا۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الأشربة/حدیث: 1295]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 74 كتاب الأشربة: 11 باب من رأى أن لا يخلط البسر والتمر إذا كان مسكرًا»
الحكم على الحديث:
«صحیح»