🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

17. باب تَحْرِيمِ النَّظَرِ إِلَى الْعَوْرَاتِ:
باب: شرمگاہ دیکھنے کی حرمت۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 338 ترقیم شاملہ: -- 768
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَا يَنْظُرُ الرَّجُلُ إِلَى عَوْرَةِ الرَّجُلِ، وَلَا الْمَرْأَةُ إِلَى عَوْرَةِ الْمَرْأَةِ، وَلَا يُفْضِي الرَّجُلُ إِلَى الرَّجُلِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، وَلَا تُفْضِي الْمَرْأَةُ إِلَى الْمَرْأَةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ ".
زید بن حباب نے ضحاک بن عثمان سے روایت کی، کہا: مجھے زید بن اسلم نے خبر دی، انہوں نے عبدالرحمن بن ابی سعید خدری رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مرد، مرد کا ستر نہ دیکھے اور عورت، عورت کا ستر نہ دیکھے۔ مرد، مرد کے ساتھ ایک کپڑے میں نہ ہو اور عورت، عورت کے ساتھ ایک کپڑے میں نہ ہو۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَيْضِ/حدیث: 768]
عبدالرحمن بن ابی سعید رحمہ اللہ اپنے باپ سے روایت بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مرد کسی مرد کی شرمگاہ کو نہ دیکھے اور عورت کسی عورت کی شرمگاہ کو نہ دیکھے اور نہ کوئی مرد برہنہ ہو کر دوسرے برہنہ مرد کے ساتھ ایک کپڑے میں لیٹے اور نہ کوئی ننگی عورت، دوسری ننگی عورت کے ساتھ ایک کپڑے میں لیٹے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَيْضِ/حدیث: 768]
ترقیم فوادعبدالباقی: 338
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 338 ترقیم شاملہ: -- 769
وحَدَّثَنِيهِ هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، أَخْبَرَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ، وَقَالَا: مَكَانَ عَوْرَةِ، عُرْيَةِ الرَّجُلِ، وَعُرْيَةِ الْمَرْأَةِ.
مذکورہ روایت کو امام مسلم کے دو اور اساتذہ ہارون بن عبداللہ اور محمد بن رافع دونوں نے ابن ابی فدیک سے اور ابن ابی فدیک نے اسے ضحاک بن عثمان کی مذکورہ سند کے ساتھ بیان کیا۔ ان دونوں (ہارون و محمد) نے عورۃ کی جگہ عریۃ الرجل اور عریۃ المرأۃ کے الفاظ روایت کیے۔ (معنی ایک ہے۔) [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَيْضِ/حدیث: 769]
صاحب مذکورہ روایت اور اساتذہ سے بیان کرتے ہیں کہ دونوں نے «عورة» کے لفظ کی جگہ «عرية الرجل» یا «عرية المرأة» کہا۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَيْضِ/حدیث: 769]
ترقیم فوادعبدالباقی: 338
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں