🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. باب تحريم النظر إلى العورات:
باب: شرمگاہ دیکھنے کی حرمت۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 338 ترقیم شاملہ: -- 769
وحَدَّثَنِيهِ هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، أَخْبَرَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ، وَقَالَا: مَكَانَ عَوْرَةِ، عُرْيَةِ الرَّجُلِ، وَعُرْيَةِ الْمَرْأَةِ.
مذکورہ روایت کو امام مسلم کے دو اور اساتذہ ہارون بن عبداللہ اور محمد بن رافع دونوں نے ابن ابی فدیک سے اور ابن ابی فدیک نے اسے ضحاک بن عثمان کی مذکورہ سند کے ساتھ بیان کیا۔ ان دونوں (ہارون و محمد) نے عورۃ کی جگہ عریۃ الرجل اور عریۃ المرأۃ کے الفاظ روایت کیے۔ (معنی ایک ہے۔) [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 769]
صاحب مذکورہ روایت اور اساتذہ سے بیان کرتے ہیں کہ دونوں نے «عورة» کے لفظ کی جگہ «عرية الرجل» یا «عرية المرأة» کہا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحيض/حدیث: 769]
ترقیم فوادعبدالباقی: 338
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥الضحاك بن عثمان الحزامي، أبو عثمانصدوق حسن الحديث
👤←👥محمد بن أبي فديك الديلي، أبو إسماعيل
Newمحمد بن أبي فديك الديلي ← الضحاك بن عثمان الحزامي
صدوق حسن الحديث
👤←👥محمد بن رافع القشيري، أبو عبد الله
Newمحمد بن رافع القشيري ← محمد بن أبي فديك الديلي
ثقة
👤←👥هارون بن عبد الله البزاز، أبو موسى
Newهارون بن عبد الله البزاز ← محمد بن رافع القشيري
ثقة
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 769 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 769
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
عُرية:
کے عین پر پیش اور زبر دونوں آ سکتے ہیں،
اور را ساکن ہو گی یا اس کو عین کے پیش،
راکی زبر اور یا مشدد پڑھ کر تصغیر بنائیں گے،
معنی برہنہ اورننگا ہونا ہے۔
فوائد ومسائل:
امت کے نزدیک بالا تفاق مرد یا اجنبی عورت کی شرمگا ہ اور عورت کے لیے عورت اور اجنبی مرد کی شرم گاہ دیکھنا حرام ہے لیکن میاں بیوی ایک دوسرے کے سامنے برہنہ ہو سکتے ہیں۔
محرم مرد کے لیے عورت کا ناف سے اوپر اور گھٹنے سے نیچے والا حصہ عورت نہیں اور اجنبی مرد کے لیے تمام بدن عورت ہے اس طرح عورت کے لیے اجنبی مرد کو دیکھنا درست نہیں ہے کسی واقعی حاجت و ضرورت کے وقت دیکھنا جبکہ بنظر شہوت نہ ہو جائز ہو گا اس بنا پر میاں بیوی کے سوا کسی کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ برہنہ لیٹنا جائز نہیں۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 769]

Sahih Muslim Hadith 769 in Urdu