🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (1114)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

60. باب ما جاء في الشعار في الحرب
جنگ میں مخصوص نعروں یا شناختی کلمات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1063
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الأَحْمَسِيُّ ، قَالَ: ثنا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْمُهَلَّبِ بْنِ أَبِي صُفْرَةَ ، عَمَّنْ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِنْ بَيَّتَكُمُ الْعَدُوُّ، فَإِنَّ شِعَارَكُمْ: حم لا يُنْصَرُونَ" .
سیدنا مہلب بن ابی صفرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ وہ اس شخص سے بیان کرتے ہیں جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: اگر دشمن رات کی تاریکی میں آپ پر حملہ کر دے تو آپ کا شعار (کوڈ) حم لا ينصرون ہونا چاہیے۔ [المنتقى ابن الجارود/كِتَابُ الطَّلَاقِ/حدیث: 1063]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده ضعيف: مسند الإمام أحمد: 4/64، سنن أبي داود: 2597، سنن الترمذي: 1682، اس حدیث کو امام حاکم رحمہ اللہ (10712) نے امام بخاری اور امام مسلم کی شرط پر صحیح کہا ہے۔ حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے۔ ابو اسحاق سبیعی مدلس ہیں، مصنف عبدالرزاق (23315، ح: 9467) میں سماع کی تصریح کر رکھی ہے، مگر وہاں امام عبد الرزاق رحمہ اللہ کی تدلیس ہے۔»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں