🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

308. من كان يعد طوافه
جو حضرات طواف کے چکروں کو گنتے تھے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 14878 ترقیم الشثری: -- 15288
١٥٢٨٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن الاوزاعي عن رجل لم يكن ⦗٣٨٩⦘ يسمه عن عبد الرحمن بن عوف انه كان يطوف مع النبي ﷺ فقال له: كم تعد؟ ثم قال: إنما سالتك لتحفظ (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول، أخرجه الفاكهي (٣٢٩)، وذكره المارودي في الحاوي (٤/ ١٤٣).
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا وكيع ، عن الاوزاعي ، عن رجل لم يكن يسمه، عن عبد الرحمن بن عوف ، انه كان يطوف مع النبي صلى الله عليه وسلم , فقال له:" كم تعد؟ ثم قال: إنما سالتك لتحفظ"
حضرت عبد الرحمن بن عوف نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ طواف فرما رہے تھے، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ سے فرمایا: کتنے چکر ہوگئے ہیں؟ پھر (بعد میں) فرمایا کہ میں نے تجھ سے اس لیے پوچھا تھا تاکہ تو اچھی طرح یاد کرلے (چکروں کو)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15288]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15288، ترقيم محمد عوامة 14878)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 14879 ترقیم الشثری: -- 15289
١٥٢٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا) (١) مروان بن معاوية عن صالح بن (درهم) (٢) قال: سمعت عبد الله بن عمر وسئل عن السعي بين الصفا والمروة فقال بن عمر للسائل: (افتتح بالصفا) (٣) (واختم) (٤) (بالمروة) (٥) فإن خشيت ان لا تحصي، فخذ معك احجارا او حصيات فالق بالصفا واحدة وبالمروة اخرى (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (نا).
(٢) في [أ]: (بدهم).
(٣) في [ز]: (افتح الصفا)، وفي [أ، ن]: (افتح).
(٤) سقط من: [ب، ف].
(٥) في [ن]: (والمروة).
(٦) صحيح.

حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا مروان بن معاوية، عن صالح بن درهم، قال: سمعت عبد الله بن عمر , وسئل عن السعي بين الصفا والمروة , فقال ابن عمر للسائل: " افتح بالصفا واختم المروة فإن خشيت ان لا تحصي , فخذ معك احجارا او حصيات فالق بالصفا واحدة , وبالمروة اخرى"
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے صفا ومروہ کی سعی کے متعلق دریافت کیا گیا؟ آپ نے سوال کرنے والے سے فرمایا: صفا سے چکر (سعی) شروع کر اور مروہ پر ختم کر اور اگر چکروں کے بھول جانے کا اندیشہ ہو تو اپنے ساتھ چھوٹے پتھر یا کنکریاں لے لو اور ایک کنکری صفا پر اور دوسری کنکری مروہ پر ڈال دو (اس طرح گننے میں آسانی ہوگی)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15289]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15289، ترقيم محمد عوامة 14879)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 14880 ترقیم الشثری: -- 15290
١٥٢٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن شعبة عن ابي بشر ان سعيد بن جبير راى امراة تطوف بيدها حصيات (تعد) (١) الطواف، فضرب يدها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (يعد).
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا ابو اسامة، عن شعبة، عن ابي بشر، ان سعيد بن جبير، " راى امراة تطوف بيدها حصيات تعد الطواف , فضرب يدها"
حضرت سعید بن جبیر نے ایک خاتون کو دیکھا جو طواف کر رہی تھی اور اس کے ہاتھ میں کنکریاں تھیں جن سے وہ (طواف کے چکروں کو شمار کر رہی تھی) آپ نے اس کے ہاتھ پر (زور سے) مارا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15290]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15290، ترقيم محمد عوامة 14880)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 14881 ترقیم الشثری: -- 15291
١٥٢٩١ - حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا) (١) وكيع عن سفيان عن ابي الهيثم عن إبراهيم قال: كنا نطوف وعلينا (خواتيمنا) (٢) نحفظ (بها) (٣) الاسباع.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (نا).
(٢) في [ص، ز]: (خواتمنا).
(٣) في [ن]: (لها).

حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا وكيع، عن سفيان، عن ابي الهيثم، عن إبراهيم، قال: " كنا نطوف وعلينا خواتيمنا نحفظ بها الاسباع"
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب ہم طواف کے چکر لگاتے تو ہمارے پاس انگوٹھیاں ہوتیں جن کو ہم اپنی انگلیوں میں ڈال کر شمار کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15291]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15291، ترقيم محمد عوامة 14881)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں