مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
197. في الرجل يطلق امرأته ويكتمها (ذلك) حتى تنقضي العدة
اگر کوئی شخص اپنے بیوی کو طلاق دے دے، اور طلاق کوچھپائے رکھے یہاں تک کہ عدت گزر جائے تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19341 ترقیم الشثری: -- 20117
٢٠١١٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبدة بن سليمان عن سعيد عن قتادة عن خلاس ان رجلا طلق امراته واشهد رجلين في السر وقال: اكتما (علي، فكتما) (١) عليه حتى انقضت العدة (فارتفعا) (٢) إلى علي، فاتهم الشاهدين وجلدهما ولم يجعل له عليها رجعة (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س، هـ].
(٢) في [س]: (فارتفعها)، وفي [جـ، ز، ك]: (فارتفعوا).
(٣) منقطع؛ قتادة لم يسمع من خلاس بن عمرو.
حضرت خلاس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی اور دو آدمیوں کو خفیہ طریقے سے گواہ بنایا اور ان سے کہا کہ اس راز کو چھپاکر رکھنا۔ انہوں نے اس بات کو خفیہ رکھا یہاں تک کہ عورت کی عدت گزر گئی۔ یہ مقدمہ انہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس پیش کیا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے گواہ کو مجرم گردانتے ہوئے کوڑے لگوائے اور مرد کو رجوع کے حق سے محروم قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20117]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20117، ترقيم محمد عوامة 19341)
ترقیم عوامۃ: 19342 ترقیم الشثری: -- 20118
٢٠١١٨ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابو معاوية عن عبيد الله بن عمر عن نافع عن ابن عمر ان (ابن) (١) الزبير طلق امراته فلم يعلمها سنة فقال ابن عمر: بئس ما صنع (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز، ع]، وانظر: مصنف عبد الرزاق (١١٠١٥).
(٢) صحيح.
حضرت نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر رحمہ اللہ نے اپنی ایک بیوی کو طلاق دی اور ایک سال تک انہیں طلاق کی خبر نہ دی۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو معلوم ہوا تو آپ نے فرمایا کہ تم نے بہت برا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20118]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20118، ترقيم محمد عوامة 19342)
ترقیم عوامۃ: 19343 ترقیم الشثری: -- 20119
٢٠١١٩ - حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن قيس بن مسلم عن محمد بن المنتشر ان شريحا طلق امراته فكتمها الطلاق حتى انقضت عدتها، فعابوا ذلك عليه.
حضرت محمد بن منتشر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت شریح رحمہ اللہ نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور پھر طلاق کو چھپائے رکھا یہاں تک کہ عدت گزر گئی تو اہل علم نے اسے برا قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20119]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20119، ترقيم محمد عوامة 19343)