🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

207. ما قالوا في الرجلين (يحلفان) على الشيء بالطلاق ولا يعلمان (ما) هو؟
اگر دو آدمی کسی ایسی بات پر بیوی کوطلاق دینے کی قسم کھالیں جس کے بارے میں جانتے نہ ہوں توکیاحکم ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19393 ترقیم الشثری: -- 20173
٢٠١٧٣ - حدثنا ابو بكر قال: نا جرير بن عبد الحميد عن عطاء عن الشعبي قال: سئل عن (رجل) (١) قال لآخر: إنك (لحسود) (٢) ، فقال الآخر: احسدنا امراته طالق ثلاثا، قال: نعم! قال: قد خبتما وخسرتما وبانت منكما (امراتاكما) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، هـ]: (الرجل).
(٢) في [س]: (محسود)، وفي [أ، ب]: (مجسور).
(٣) في [س، ك، هـ]: (امرأتكما).

حضرت شعبی رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی نے دوسرے سے کہا تو بہت حاسد ہے۔ دوسرے نے کہا کہ ہم دونوں میں سے جو زیادہ حسد کرتا ہے اس کی بیوی کو طلاق۔ پہلے نے کہا ٹھیک ہے۔ اس کا کیا حکم ہے؟ حضرت شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ تم دونوں نے نقصان اٹھایا اور دونوں نے غلطی کی، تم دونوں کی بیویوں کو طلاق ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20173]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20173، ترقيم محمد عوامة 19393)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19394 ترقیم الشثری: -- 20174
٢٠١٧٤ - حدثنا ابو بكر قال: نا جرير عن (مغيرة) (١) عن الحارث قال: (ادينهما) (٢) وآمرهما بتقوى الله واقول: انتما اعلم بما حلفتما عليه قال: (وباب) (٣) (التديين) (٤) في هذا وشبهه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (المغيرة).
(٢) في [أ، ب]: (أدينهما)، وفي [جـ]: (أدبهما)، وفي [س، ز، ط، ك]: (أذنبهما)، وفي [هـ]: (أود بهما).
(٣) في [ط]: (وتانا)، وفي [س]: (ومات)، وفي [هـ]: (وتاب).
(٤) وفي [س]: (شبه)، وفي [ب]: (شبهته)، وفي [هـ]: (البدس).

حضرت حارث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں یہ بات ان کی دینداری پر چھوڑوں گا اور انہیں اللہ سے ڈرنے کا حکم دوں گا۔ اور کہوں گا کہ تم دونوں نے جو قسم کھائی ہے اس کے بارے میں تم زیادہ جانتے ہو۔ وہ فرماتے ہیں کہ دینداری کا باب اس مسئلے میں اس جیسے مسائل میں دیکھا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20174]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20174، ترقيم محمد عوامة 19394)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19395 ترقیم الشثری: -- 20175
٢٠١٧٥ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الاعلى قال: سئل سعيد عن رجلين قال: احدهما (لطائر) (١) إن لم يكن غرابا فامراته طالق ثلاثا، وقال الآخر: إن لم يكن ⦗٤٣٩⦘ حماما فامراته طالق ثلاثا، فحدثنا عن قتادة قال: إذا طار الطائر، ولا (يدري) (٢) ما هو، فلا يقربها هذا ولا يقربها هذا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، ك]: (الطائر).
(٢) في [أ، ب، س]: (ندري)، وفي [س، هـ]: (تدري).

حضرت سعید رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ دو آدمیوں نے ایک پرندہ دیکھا، ایک نے کہا کہ اگر یہ کوا نہ ہو تو اس کی بیوی کو تین طلاق اور دوسرے نے کہا کہ اگر یہ کبوتر نہ ہو تو اس کی بیوی کو تین طلاق۔ تو انہوں نے حضرت قتادہ کا قول نقل کیا کہ وہ فرماتے تھے کہ جب پرندہ اڑا اور معلوم نہ تھا کہ وہ کیا ہے تو نہ یہ اپنی بیوی کے قریب جائے اور نہ یہ اپنی بیوی کے قریب جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20175]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20175، ترقيم محمد عوامة 19395)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19396 ترقیم الشثری: -- 20176
٢٠١٧٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع عن عمر بن (بشير) (١) عن الشعبي في (رجلين) (٢) مر عليهما (طير) (٣) فقال: احدهما امراته طالق إن لم يكن (طائرا) (٤) ، وقال الآخر: امراته طالق إن لم يكن غرابا، (وطار الطائر) (٥) قال: يعتزلان نساءهما.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ط، هـ]: (بشر).
(٢) في [ز]: (رجلان)، و [ك]: (رجل).
(٣) في [أ، ب، س، ص، هـ]: (طائر).
(٤) في [أ، ب، ط]: (طير)، والمشهور عند الفقهاء التمثيل بالحمام في مقابلة الغراب.
(٥) في [أ]: (وطائر الطير)، وفي [جـ، ز، ك]: (فطار الطائر)، وفي [س]: (أو طار الطائر).

حضرت شعبی رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ دو آدمیوں کے پاس سے ایک پرندہ گزرا، ایک نے کہا کہ اگر یہ پرندہ نہ تو اس کی بیوی کو طلاق ہے اور دوسرے نے کہا کہ اگر یہ کوا نہ ہو تو اس کی بیوی کو طلاق ہے اور وہ پرندہ اڑ گیا۔ حضرت شعبی نے فرمایا کہ وہ دونوں اپنی بیویوں سے علیحدہ ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20176]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20176، ترقيم محمد عوامة 19396)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں