مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
210. ما قالوا في الرجل يحلف بالطلاق ليضربن (غلاما) أو (ليتزوجن) على امرأته فيموت قبل أن يفعل
اگر کوئی شخص طلاق کی قسم کھا کر کہے کہ وہ ضرور بضرور اپنے غلام کو مارے گا یااپنی بیوی کے ہوتے ہوئے کسی اورعورت سے شادی کرے گا اور ایسا کرنے سے پہلے اس کا انتقال ہوجائے تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19407 ترقیم الشثری: -- 20187
٢٠١٨٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا هشيم (بن بشير) (١) عن منصور عن الحسن في رجل قال لامراته: هي طالق إن لم يتزوج عليها، قال: هي امراته حتى يتزوج، فإن مات واحد منهما فلا ميراث بينهما.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س]، وفي [هـ]: (عن أبي بشر)، وفي [أ، ب، جـ]: (عن بشر)، وفي [ز]: (عن بشير).
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیو ی سے کہا کہ اگر وہ اس کے ہوتے ہوئے کسی اور عورت سے شادی نہ کرے تو اسے طلاق ہے۔ اس صورت میں جب یہ شادی کرلے تو اسے طلاق نہیں ہوگی۔ اگر دونوں میں سے کوئی ایک مرگیا تو ایک دوسرے کی میراث میں حصہ دار نہیں ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20187]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20187، ترقيم محمد عوامة 19407)
ترقیم عوامۃ: 19408 ترقیم الشثری: -- 20188
٢٠١٨٨ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الرحيم بن سليمان عن اشعث عن الشعبي في رجل حلف: (١) امراته طالق إن لم يضرب غلامه مائة سوط، قال: هي امراته حتى يموت الغلام.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: زيادة (أن).
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے قسم کھائی کہ اگر وہ اپنے غلام کو سو کوڑے نہ مارے تو اس کی بیوی کو طلاق ہے۔ اس قسم کی صورت میں غلام کے مرجانے تک وہ اس کی بیوی رہے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20188]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20188، ترقيم محمد عوامة 19408)
ترقیم عوامۃ: 19409 ترقیم الشثری: -- 20189
٢٠١٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن غيلان عن الحكم قال: امراته طالق إن لم يضرب غلامه، (فابق) (١) ، قال: يجامعها (و) (٢) يتوارثان.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (فاتق).
(٢) سقط من: [ط].
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر وہ اپنے غلام کو نہ مارے تو اس کی بیوی کو طلاق ہے۔ پھر اس کا غلام بھاگ گیا۔ وہ دونوں جماع کرسکتے ہیں اور ایک دوسرے کے وارث بھی ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20189]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20189، ترقيم محمد عوامة 19409)
ترقیم عوامۃ: 19410 ترقیم الشثری: -- 20190
٢٠١٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: نا جرير عن [مغيرة عن حماد في رجل قال: إن لم (آت) (١) البصرة فامراته طالق، قال: فلم ياتها حتى ماتت ثم اتاها بعد، قال: لا ميراث له منها، إنما استبان (حنثه) (٢) الآن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، هـ]: (يأت).
(٢) في [ط، هـ]: (حديثه).
حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اگر یہ قسم کھائی کہ اگر وہ بصرہ نہ گیا تو اس کی بیوی کو طلاق ہے، پھر وہ بصرہ نہ گیا یہاں تک کہ اس کی بیوی کا انتقال ہوگیا اور پھر وہ اس کے انتقال کے بعد بصرہ چلا گیا۔ اس صورت میں عورت کو میراث نہیں ملے گی اور آدمی کی قسم کا ٹوٹنا اب متحقق ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20190]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20190، ترقيم محمد عوامة 19410)
ترقیم عوامۃ: 19411 ترقیم الشثری: -- 20191
٢٠١٩١ - حدثنا ابو بكر قال: نا جرير] (١) عن مغيرة عن الشعبي قال: إن (اتى البصرة) (٢) بعد الموت ورثها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكرر ما بين المعكوفين في: [ز].
(٢) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (أتاه عبده)، في [جـ، ز، ك]: (أتى عبده).
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ صورت مذکورہ میں اگر وہ اس کی موت کے بعد بصرہ گیا تو وہ اس عورت کا وارث ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20191]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20191، ترقيم محمد عوامة 19411)
ترقیم عوامۃ: 19412 ترقیم الشثری: -- 20192
٢٠١٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: نا محمد بن يزيد عن ابي العلاء عن قتادة عن سعيد بن المسيب والحسن قالا في الرجل يقول لامراته: إن لم اتزوج عليها، وإن لم اخرجك فانت طالق، (قالا) (١) : (لا يقربها) (٢) ، وإن (ماتا) (٣) قبل ذلك لم يتوارثا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (قال).
(٢) في [أ، ب، س، ط]: (وإلا، لا يقربها).
(٣) في [خ، ع]: (مات).
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ اور حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر میں نے تجھ پر کسی اور سے شادی نہ کی یا میں نے تجھے نہ نکالا تو تجھے طلاق ہے۔ اس صورت میں آدمی اپنی بیوی کے قریب نہیں جاسکتا اور اگر وہ دونوں ایک دوسرے کے وارث نہیں ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20192]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20192، ترقيم محمد عوامة 19412)
ترقیم عوامۃ: 19413 ترقیم الشثری: -- 20193
٢٠١٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: نا معاذ بن (معاذ) (١) عن اشعث عن (الحكم) (٢) في رجل قال: إن لم اخرج إلى واسط فامراته طالق، قال: يغشاها ولا يتوارثان.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (معاد)، وفي [أ]: (معاد بن معاز).
(٢) في [خ، ع]: (الحسن).
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر میں واسط کی طرف نہ گیا تو اس کی بیوی کو طلاق۔ اس صورت میں آدمی اپنی بیوی سے جماع کرے گا اور وہ دونوں ایک دوسرے کے وارث نہیں ہوں گے۔ اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ وہ اس وقت تک اس سے جماع نہ کرے جب تک وہ کر نہ لے جس کا وہ کہہ رہا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20193]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20193، ترقيم محمد عوامة 19413)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 20194
٢٠١٩٤ - وقال ابن سيرين: لا يغشاها حتى يفعل ما قال.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20194، ترقيم محمد عوامة ---)