مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
209. ما قالوا في الرجل (تكون) له النسوة فيطلق (إحداهن) ثم يموت ولا يدرى أيتهن طلق؟
ایک آدمی کی زیادہ بیویاں ہوں، وہ ایک کو طلاق دے اور فوت ہوجائے لیکن یہ معلوم نہ ہو کہ اس نے کس کو طلاق دی ہے تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19401 ترقیم الشثری: -- 20181
٢٠١٨١ - حدثنا ابو بكر قال: نا هشيم عن ابي (بشر) (١) عن عمرو بن هرم عن جابر بن زيد عن ابن عباس في رجل (كن) (٢) له نسوة فطلق (إحداهن) (٣) ثم مات لم يعلم (ايتهن) (٤) طلق؟ قال: فقال ابن عباس: ينالهن من الطلاق ما ينالهن من الميراث (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (شبر).
(٢) في [س]: (من).
(٣) في [س، ط، هـ]: (إحديهن).
(٤) في [س، ط]: (إحديهن).
(٥) صحيح؛ صرح هشيم بالتحديث عند البيهقي (٧/ ٣٦٤)، وأبي عبيد في الغريب ٤/ ٢٣٣.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی کی زیادہ بیویاں ہوں، وہ ایک کو طلاق دے اور فوت ہوجائے لیکن یہ معلوم نہ ہو کہ اس نے کس کو طلاق دی ہے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ان سب کو طلاق کا اتنا حصہ ملے گا جتنا میراث میں سے ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20181]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20181، ترقيم محمد عوامة 19401)
ترقیم عوامۃ: 19402 ترقیم الشثری: -- 20182
٢٠١٨٢ - حدثنا ابو بكر قال: نا هشيم عن إسماعيل بن (سالم) (١) عن الشعبي في رجل كن له اربع نسوة، فطلق إحداهن، (ثم تزوج اخرى) (٢) ثم مات ولم يدر ايتهن التي طلق، قال: فقال الشعبي: (للاربع الاول) (٣) ثلاثة ارباع الميراث وللخامسة الربع.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (بن حاتم).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [ب، س]: (للأول)، وفي [ط، هـ]: (للأولى).
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کی چار بیویاں تھیں، اس نے ان میں سے ایک کو طلاق دے کر ایک اور عورت سے شادی کرلی، پھر وہ انتقال کرگیا اور یہ معلوم نہ ہوا کہ اس نے کس کو طلاق دی تھی۔ اس صورت میں میراث کے تین ربع پہلی چار بیویوں کو ملیں گے اور پانچویں کو ایک ربع ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20182]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20182، ترقيم محمد عوامة 19402)
ترقیم عوامۃ: 19403 ترقیم الشثری: -- 20183
٢٠١٨٣ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبدة بن سليمان عن سعيد عن ابي معشر عن ⦗٤٤٣⦘ إبراهيم في رجل كن له اربع نسوة، فطلق إحداهن (١) لا يدرى ايتهن طلق؟ ثم تزوج خامسة ثم مات، قال: يكمل لهذه التي (تزوج) (٢) (ربع) (٣) الميراث، وما بقي بين هؤلاء الاربع.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (فلا).
(٢) في [س، ط، هـ]: (زوج).
(٣) سقط من: [ط].
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کی چار بیویاں ہوں اور وہ ایک کو طلاق دے دے اور یہ معلوم نہ ہو کہ اس نے کس کو طلاق دی ہے اور پھر وہ پانچویں سے شادی کرلے تو جس سے شادی کی ہے اسے میراث میں سے ربع ملے گا اور باقی تین ربع باقی عورتوں کو مل جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20183]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20183، ترقيم محمد عوامة 19403)
ترقیم عوامۃ: 19404 ترقیم الشثری: -- 20184
٢٠١٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: نا (عبد الاعلى) (١) (عن) (٢) برد عن مكحول في رجل كن له اربع نسوة فطلق إحداهن ثم تزوج خامسة ثم مات، و (لم) (٣) يعلم ايتهن طلق؟ قال: ربع الثمن التي تزوج اخيرا وثلاثة ارباع بين هؤلاء الاربع.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز، ك]: (عبد الرحمن).
(٢) في [س]: تكرر.
(٣) في [س، ع]: (لا).
حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی کو چار بیویاں ہوں اور وہ ان میں سے ایک کو طلاق دے کر پانچویں سے شادی کرلے اور پھر اس کا انتقال ہوجائے اور معلوم نہ ہو کہ کس کو طلاق دی ہے، اس صورت میں ثمن کاربع اس عورت کو ملے گا جس سے سب سے آخر میں شادی کی ہے اور تین ربع باقی چار عورتوں کو مل جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20184]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20184، ترقيم محمد عوامة 19404)
ترقیم عوامۃ: 19405 ترقیم الشثری: -- 20185
٢٠١٨٥ - حدثنا ابو بكر قال: نا معتمر بن سليمان عن ابي عثمان قال: سئل عطاء عن (ذلك) (١) فقال: ربع الربع او ربع الثمن (للتي) (٢) تزوجها (آخر) (٣) ، ويقسم ما بقي بينهن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (تلك).
(٢) في [جـ]: (للذي).
(٣) في [س، ع]: (أخيرًا).
حضرت عطاء رحمہ اللہ سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ ربع کا ربع یا ثمن کا ربع اس عورت کو ملے گا جس سے سب سے آخر میں شادی کی اور باقی دوسری عورتوں کے درمیان تقسیم کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20185]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20185، ترقيم محمد عوامة 19405)
ترقیم عوامۃ: 19406 ترقیم الشثری: -- 20186
٢٠١٨٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الوهاب (بن) (١) (عطاء) (٢) عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب والحسن قالا: يقرع بينهن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، س، ز، ط، هـ]: (عن).
(٢) في [س]: (عصاء).
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ اور حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ان کے درمیان قرعہ اندازی کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20186]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20186، ترقيم محمد عوامة 19406)