مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
235. ما قالوا في الرجل يموت وامرأته حامل
اگر ایک شخص کا انتقال ہوجائے اور اس کی بیوی حاملہ ہو تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19520 ترقیم الشثری: -- 20310
٢٠٣١٠ - حدثنا ابو بكر قال: نا هشيم عن سيار عن الشعبي في المتوفى عنها وهي حامل قال: ينفق عليها من جميع المال حتى تضع، ثم يقسم الميراث.
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی حاملہ کا خاوند انتقال کرجائے تو بچے کی پیدائش تک اس پر کل مال میں سے خرچ کیا جائے گا پھر میراث تقسیم کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20310]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20310، ترقيم محمد عوامة 19520)
ترقیم عوامۃ: 19521 ترقیم الشثری: -- 20311
٢٠٣١١ - حدثنا ابو بكر قال: نا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا مات الرجل وامراته حبلى لم يقسم الميراث حتى تضع.
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب کسی حاملہ کا خاوند انتقال کرجائے تو بچے کی پیدائش تک میراث تقسیم نہیں کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20311]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20311، ترقيم محمد عوامة 19521)
ترقیم عوامۃ: 19522 ترقیم الشثری: -- 20312
٢٠٣١٢ - حدثنا ابو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن جويبر عن الضحاك قال: يقسم ويترك نصيب ذكر، فإن كانت انثى رد على الورثة، وإن كان ذكرا كان له.
حضرت ضحاک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حاملہ کا خاوند انتقال کرجائے تو میراث تقسیم کردی جائے گی، اور ایک لڑکے کا حصہ چھوڑ دیا جائے گا اگر لڑکی پیدا ہوئی تو باقی ماندہ حصہ ورثاء میں تقسیم ہوگا اور اگر لڑکا ہوا تو اس کو مل جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20312]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20312، ترقيم محمد عوامة 19522)