صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
54. باب الدُّعَاءِ لِمَنْ أَتَى بِصَدَقَتِهِ:
باب: صدقہ لانے والے کو دعا دینے کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 1078 ترقیم شاملہ: -- 2492
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَمْرٌو النَّاقِدُ ، وَإسحاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ يَحْيَى: أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى . ح وحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ ، وَاللَّفْظُ لَهُ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَمْرٍو وَهُوَ ابْنُ مُرَّةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أَوْفَى ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَاهُ قَوْمٌ بِصَدَقَتِهِمْ، قَالَ: " اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَيْهِمْ، فَأَتَاهُ أَبِي أَبُو أَوْفَى بِصَدَقَتِهِ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ أَبِي أَوْفَى ".
وکیع اور معاذ عنبری نے شعبہ سے اور انہوں نے عمرو بن مرہ سے روایت کی انہوں نے کہا حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ نے ہمیں حدیث بیان کی انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب لوگ (بیت المال میں ادائیگی کے لیے) اپنا صدقہ لاتے آپ فرماتے ”اے اللہ! آل پر صلاة بھیج (رحمت فرما!)“ میرے والد ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ بھی آپ کے پاس اپنا صدقہ لائے تو آپ نے فرمایا: ”اے اللہ! ابواوفیٰ کی آل پر رحمت نازل فرما۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الزَّكَاةِ/حدیث: 2492]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1078
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1078 ترقیم شاملہ: -- 2493
ح وحَدَّثَنَاه ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ شُعْبَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: " صَلِّ عَلَيْهِمْ ".
عبداللہ بن ادریس نے شعبہ سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی البتہ انہوں نے آل ابی اوفی کے بجائے ”ان سب پر رحمت بھیج“ کہا۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الزَّكَاةِ/حدیث: 2493]
امام صاحب اپنے دوسرے اساتذہ سے یہی روایت شعبہ ہی کے سند سے بیان کرتے ہیں اس میں صرف یہ الفاظ ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان پر رحمت نازل فرما۔“ گویا اللھم کا لفظ نہیں ہے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الزَّكَاةِ/حدیث: 2493]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1078
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة