مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
237. في الرجل يأخذ من مال والده بغير أمره
اگر کوئی شخص اپنے والد کے مال میں سے اس کی اجازت کے بغیر لے لے تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19529 ترقیم الشثری: -- 20319
٢٠٣١٩ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابن عيينة عن عمرو قال: قال رجل لجابر ابن زيد: إن ابي يحرمني ماله فيقول: لا انفق عليك شيئا، فقال: خذ من مال ابيك بالمعروف.
حضرت عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت جابر بن زید رضی اللہ عنہ سے کہا کہ میرے والد مجھے اپنے مال سے محروم رکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں تجھ پر خرچ نہیں کروں گا۔ انہوں نے فرمایا کہ اپنے باپ کے مال میں سے نیکی کے ساتھ لے لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20319]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20319، ترقيم محمد عوامة 19529)