🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

248. ما قالوا في (رجل) قال لرجل: إن لم تأكل هذه اللقمة فامرأته طالق، فجاءت السنور فأكلتها
اگر ایک آدمی نے دوسر ے آدمی سے کہا کہ اگر تو نے یہ لقمہ نہ کھایا تو میری بیوی کو طلاق اور اتنے میں ایک بلی آئی اور اس لقمہ کو کھا گئی تو کیا حکم ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19553 ترقیم الشثری: -- 20344
٢٠٣٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن عطاء عن الشعبي في رجل اخذ لقمة فقال (لرجل) (١) : إن لم تاكلها فامراته طالق (فجاءت) (٢) سنور فاخذت اللقمة فقال: طلقت امراته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ز، ط، ك، هـ]: (رجل).
(٢) في [ف]: (فجازت).

حضرت شعبی رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی نے دوسرے آدمی سے کہا کہ اگر تو نے یہ لقمہ نہ کھایا تو میری بیوی کو طلاق اور اتنے میں ایک بلی آئی اور اس لقمہ کو کھا گئی تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس کی بیوی کو طلاق ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20344]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20344، ترقيم محمد عوامة 19553)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19554 ترقیم الشثری: -- 20345
٢٠٣٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: نا (عبيدة) (١) (بن) (٢) (حميد) (٣) عن (عطاء) (٤) ابن السائب قال: جاء إلى الشعبي رجل فقال: رجل قال لامراته: إن لم تاكلي هذا العرق فامراته طالق ثلاثا، فجاءت السنور فاخذت (العرق) (٥) فقال الشعبي: لم ⦗٤٨٦⦘ يجعل لها مخرجا، (لا) (٦) جعل الله له مخرجا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، س، ز، ط، هـ]: (عبدة).
(٢) في [س، هـ]: (عن)
(٣) في [أ]: (حمد).
(٤) في [س]: (الطاووس).
(٥) في [ط]: (عتق).
(٦) في [أ، ب]: (إلا).

حضرت شعبی رحمہ اللہ کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر تو نے یہ چیز نہ کھائی تو تجھے تین طلاقیں، اتنے میں ایک بلی آئی اور اس نے وہ چیز کھالی۔ اس کا کیا حکم ہے؟ حضرت شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس نے عورت کا راستہ بند کیا اللہ تعالیٰ نے اس کا راستہ بند کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20345]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20345، ترقيم محمد عوامة 19554)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں