مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
249. ما قالوا (رجل) كتب إلى امرأته بكتاب فخيرها فيه فقرأته ولم (تكلم)
اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کے نام خط لکھا اور اس میں اسے طلاق کا اختیار دیا اس نے خط پڑھا لیکن کوئی بات نہ کی تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19555 ترقیم الشثری: -- 20346
٢٠٣٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن حجاج قال: اخبرني من سمع إبراهيم (واتاه) (١) رجل بكتاب، فقال: إن (رجلا) (٢) كتب إلى امراته (فجعل) (٣) امرها بيدها، فقرات الكتاب، ثم وضعته تحت الفراش، فقامت ولم تقل شيئا، قال: لا شيء لها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (وأماه).
(٢) في [س، ط]: (رجل).
(٣) في [أ، ب، س، ز، ط]: (يجعل).
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ کے پاس ایک آدمی ایک خط لے کر آیا اور اس نے کہا کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کے نام ایک خط لکھا اور اس میں اسے طلاق کا اختیار دیا، عورت نے خط پڑھا اور اسے بستر کے نیچے رکھ دیا۔ پھر وہ اپنی جگہ سے کھڑی ہوگئی اور کوئی بات نہ کی تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ عورت کا اختیار باقی نہیں رہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20346]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20346، ترقيم محمد عوامة 19555)