مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
279. في الرجل يقول لامرأته: أنت طالق إلى سنة
اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ تجھے ایک سال تک طلاق ہے تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19626 ترقیم الشثری: -- 20425
٢٠٤٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: نا محمد بن (سواء) (١) عن سعيد عن قتادة عن جابر بن زيد في رجل قال لامراته: إن قربتك سنة فانت طالق، قال: إن قربها قبل ان تمضي (الاربعة) (٢) اشهر فهي طالق ثلاثا، وإن تركها حتى تمضي (الاربعة) (٣) اشهر فقد بانت منه بواحدة، ويتزوجها إن شاء؛ ولا يقربها حتى تمضي السنة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ف]: (سوار).
(٢) في [جـ]: (أربعة).
(٣) في [جـ]: (أربعة).
حضرت جابر بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر میں ایک سال تک تیرے قریب آیا تو تجھے طلاق ہے۔ پھر اگر چار مہینے پورے ہونے سے پہلے وہ اس کے قریب آیا تو اسے تین طلاقیں ہوجائیں گی۔ اور اگر اسے چھوڑے رکھایہاں تک کہ چار مہینے گزر گئے تو عورت ایک طلاق کے ساتھ بائنہ ہوجائے گی اور آدمی اگر چاہے تو اس سے نکاح کرلے لیکن سال پورا ہونے سے پہلے اس کے قریب نہ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20425]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20425، ترقيم محمد عوامة 19626)
ترقیم عوامۃ: 19627 ترقیم الشثری: -- 20426
٢٠٤٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا محمد بن سواء عن سعيد عن قتادة عن الحسن قال: إن قربها قبل ان تمضي اربعة اشهر فهي طالق ثلاثا، فإن تركها حتى تمضي اربعة اشهر فقد بانت (منه) (١) بواحدة، ويتزوجها إن شاء ويدخل بها قبل ان تمضي السنة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [أ].
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر وہ چار مہینے پورے ہونے سے پہلے اس کے پاس آیا تو اسے تین طلاقیں ہوجائیں گی اور اگر اسے چھوڑ دیا یہاں تک کہ چار مہینے گزر گئے تو وہ ایک طلا ق کے ساتھ بائنہ ہوجائے گی۔ اور اگر چاہے تو اس سے شادی کرلے اور سال پورا ہونے سے پہلے اس سے جماع کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20426]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20426، ترقيم محمد عوامة 19627)
ترقیم عوامۃ: 19628 ترقیم الشثری: -- 20427
٢٠٤٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا محمد بن سواء عن سعيد عن حماد عن إبراهيم قال: إن قربها (قبل) (١) ان تمضي اربعة اشهر فهي طالق (ثلاثا) (٢) ، وإن تركها حتى تمضي (الاربعة) (٣) (اشهر) (٤) فقد بانت منه بواحدة، ولا يتزوجها حتى يمضي من السنة (اقل مما يدخل عليه الإيلاء، شهران او ثلاثة ويتزوجها ولا يقربها حتى تمضي السنة) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [جـ]: (أربعة).
(٤) سقط من: [أ، ب، ز، ط، ك].
(٥) سقط من: [ط].
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر وہ چار مہینے پورے ہونے سے پہلے اس کے قریب آیا تو اسے تین طلاقیں ہوجائیں گی۔ اور اگر چار مہینے تک اسے چھوڑے رکھا تو وہ ایک طلاق کے ساتھ بائنہ ہوجائے گی، اور وہ اس سے اس وقت تک شادی نہیں کرسکتا جب تک ایلاء سے کم دن یعنی دو یاتین مہینے نہ گزر جائیں۔ پھر وہ اس سے شادی کرلے لیکن ایک سال تک اس کے قریب نہ جائے۔ حضرت سعید رحمہ اللہ کی بھی یہی رائے تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20427]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20427، ترقيم محمد عوامة 19628)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 20428
٢٠٤٢٨ - وذلك راي (سعيد) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20428، ترقيم محمد عوامة ---)