الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
31. ما قالوا في الإنسية توحش من الإبل والبقر؟
اگر پالتو جانور جیسے اونٹ گائے وغیرہ وحشی ہو جائیں تو ان کا کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 20144 ترقیم الشثری: -- 20960
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جو جانور تمہارے قابو میں نہ آئیں وہ شکار کی طرح ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20960]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18999، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8478، ترقيم محمد عوامة: 20144»
ترقیم عوامۃ: 20145 ترقیم الشثری: -- 20961
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ اگر اونٹ یا گائے وغیرہ تمہارے قابو سے باہر ہوجائیں تو ان کے ساتھ وہی معاملہ کرو جو جنگلی جانوروں کے ساتھ کرتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20961]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8482، ترقيم محمد عوامة: 20145»
ترقیم عوامۃ: 20146 ترقیم الشثری: -- 20962
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ اگر کوئی گائے وحشی ہوجائے تو وہ شکار کی طرح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20962]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 20146»
ترقیم عوامۃ: 20147 ترقیم الشثری: -- 20963
حضرت حبیب فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک اونٹ وحشی ہوگیا تو ایک آدمی نے اسے نیزہ مار دیا۔ اس بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ اسے کھالو اور (پھر از راہ مزاح فرمایا کہ) اس کے پچھلے حصہ کا گوشت مجھے بھی ہدیہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20963]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19000، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8477، ترقيم محمد عوامة: 20147»
ترقیم عوامۃ: 20148 ترقیم الشثری: -- 20964
حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر اونٹ یا گائے وحشی ہوجائیں تو ان کے ساتھ وہی معاملہ کیا جائے گا جو وحشی جانور کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20964]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 20968، ترقيم محمد عوامة: 20148»
ترقیم عوامۃ: 20149 ترقیم الشثری: -- 20965
حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الاعلى عن سعيد عن قتادة عن الحسن.
حضرت حسن اور حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایسا جانور شکار کی طرح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20965]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 20149»
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 20966
ابراہیم سے بھی یہی منقول ہے، دونوں حضرات فرماتے ہیں کہ ایسا جانور شکار کی طرح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20966]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 20967»
ترقیم عوامۃ: 20150 ترقیم الشثری: -- 20967
حدثنا ابن عيينة ، عن عبد الكريم ، عن زياد بن ابي مريم : ان حمارا وحشيا استعصى على اهله، فضربوا عنقه فسئل ابن مسعود ؟ فقال: «تلك اسرع الذكاة» .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، هـ]: (عن).
(٢) في [س]: (فقير لو).
(٣) في: [جـ]: بياض.
(٤) منقطع؛ زياد لا يروي عن ابن مسعود.
حضرت زیاد بن ابی مریم فرماتے ہیں کہ ایک حمار وحشی اپنے عیال کے قابو سے باہر ہوگیا، انہوں نے اس کی گردن پر تلوار مار دی۔ پھر اس بارے میں حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ تو ذبح کا سب سے جلدی طریقہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20967]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8473، 8474، 8475، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 20970M، 20970، 20972، ترقيم محمد عوامة: 20150»
ترقیم عوامۃ: 20151 ترقیم الشثری: -- 20968
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے گھر میں ایک حمار وحشی ہوگیا۔ ایک آدمی نے اس کی گردن پر بسم اللہ پڑھ کر تلوار ماری تو حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ یہ شکار ہے اسے کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20968]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8473، 8474، 8475، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 20969، 20970M، 20972، ترقيم محمد عوامة: 20151»
ترقیم عوامۃ: 20152 ترقیم الشثری: -- 20969
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20969]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8473، 8474، 8475، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 20970، 20972، ترقيم محمد عوامة: 20152»