🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

37. من رخص في أكل الثمرة إذا (مر) بها
باغ کے پاس سے گذرنے والا اس کا پھل کھا سکتا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20686 ترقیم الشثری: -- 21526
٢١٥٢٦ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن حصين عن (زر) (١) عن إبراهيم قال: كنت اسافر معه (فكان) (٢) ياكل من (الثمار) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، س، ز، ك]: (ذر).
(٢) في [س]: (وكان).
(٣) في [س]: (الأثمار).

حضرت ذر فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابراہیم کے ساتھ سفر کیا کرتا تھا وہ پھلوں کو کھالیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21526]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21526، ترقيم محمد عوامة 20686)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20687 ترقیم الشثری: -- 21527
٢١٥٢٧ - حدثنا وكيع عن هشام (بن) (١) (سعد) (٢) عن عمرو بن شعيب قال: قال رسول الله ﷺ:"من مر بحائط فلياكل ولا يحمل" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (عن).
(٢) في [ط]: (سعيد).
(٣) مرسل؛ عمرو تابعي، وانظر: ما تقدم برقم [٢١٥١٨].

حضرت عبدا للہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص کھجور کے باغ کے پاس سے گذرے تو اس کو کھا سکتا ہے لیکن ساتھ لے جا نہیں سکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21527]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21527، ترقيم محمد عوامة 20687)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20688 ترقیم الشثری: -- 21528
٢١٥٢٨ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن ابي جعفر قال: لا باس (بثمار) (١) اهل الذمة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (ثمار).
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ ذمیوں کا پھل کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21528]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21528، ترقيم محمد عوامة 20688)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20689 ترقیم الشثری: -- 21529
٢١٥٢٩ - حدثنا وكيع قال: (نا) (١) يزيد بن هارون عن ابن سيرين قال: سالت عبيدة عن ابن السبيل يمر بالثمرة فقال: ياكل ولا يفسد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (ثنا).
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبیدہ سے سوال کیا اگر مسافر پھلوں کے باغ کے پاس سے گذرے تو کیا اس میں سے کھا سکتا ہے انہوں نے فرمایا کہ کھا سکتا ہے لیکن خراب نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21529]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21529، ترقيم محمد عوامة 20689)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20690 ترقیم الشثری: -- 21530
٢١٥٣٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ايوب عن محمد قال: سالت عبيدة فذكر مثله.
حضرت محمد سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21530]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21530، ترقيم محمد عوامة 20690)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20691 ترقیم الشثری: -- 21531
٢١٥٣١ - حدثنا وكيع قال: (نا) (١) شعبة عن (ابي) (٢) عمران الجوني قال: سمعت جندب البجلي يقول: كنا نغزو مع اصحاب رسول الله ﷺ ونحن نفعل كما ⦗٣٣٢⦘ يفعلون، (فناكل) (٣) من الثمرة، و (ناخذ) (٤) (العلج) (٥) ، فيدلنا من القرية إلى القرية من غير ان (نشاركهم) (٦) في بيوتهم (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (ثنا).
(٢) في [س]: (ابن).
(٣) في [س، هـ]: (فنأخذ).
(٤) في [س، هـ]: (تأكل).
(٥) في [هـ]: (البلح).
(٦) في [س]: (يشاركهم).
(٧) صحيح؛ أخرجه عبد الرزاق (٩٦٠٩)، والطبراني (١٦٧٥)، والبيهقي ٩/ ١٩٨.

حضرت جندب بجلی کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ عنہ م کے ساتھ جہاد کرتے تھے، جو وہ کرتے تھے وہ ہم بھی کیا کرتے تھے، ہم پھل کھاتے تھے اور راستہ کے لیے غلام کرایہ پر لیتے تھے جو ہمیں ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں تک پہنچاتا البتہ ہم ان کے ساتھ ان کے گھروں میں شریک نہیں ہوتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21531]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21531، ترقيم محمد عوامة 20691)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20692 ترقیم الشثری: -- 21532
٢١٥٣٢ - حدثنا غندر عن شعبة (١) قال: سالت حمادا عن المسافر ياكل من الثمرة، فقال: إذا ظلموهم الامراء فاحب إلي ان (لا) (٢) ياكل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س]: زيادة (عن حماد).
(٢) سقط من: [هـ].

حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے سوال کیا کیا مسافر باغ کے پھل کھا سکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ امراء لوگوں پر ظلم کریں تو میرے خیال میں بہتر ہے کہ وہ نہ کھائے اور میں نے حضرت حکم سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ کھالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21532]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21532، ترقيم محمد عوامة 20692)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 21533
٢١٥٣٣ - وسالت الحكم فقال: كل.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21533، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20693 ترقیم الشثری: -- 21534
٢١٥٣٤ - حدثنا شبابة قال: نا شعبة عن ابي (بشر) (١) عن عباد بن شرحبيل رجل من بني (غبر) (٢) قال: (٣) اصابتنا سنة فدخلت حائطا فاخذت سنبلا ففركته، فجاء صاحب الحائط (وضربني) (٤) واخذ كسائي، فاتينا النبي ﷺ فقال:" (ما اطعمته (إذ) (٥) كان جائعا او (ساغبا) (٦) ، ولا علمته (إذ) (٧) كان جاهلا؟" ⦗٣٣٣⦘ و (اخذ) (٨) ثوبه فرده (على) (٩) صاحبه (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ك]: (بشير).
(٢) في [أ، ب، س، هـ]: (عبد).
(٣) في [هـ]: زيادة (كنا).
(٤) في [س]: (فقربتي).
(٥) في [س]: (إذا).
(٦) في [أ، ب، س]: (ساعيا).
(٧) في [س]: (إذا).
(٨) في [س]: (فأخذ).
(٩) في [أ، ب]: (إلى).
(١٠) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٧٥٢١)، وأبو داود (٢٦٢١)، وابن ماجه (٢٢٩٨)، والطيالسي (١١٦٩)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٦٥٤)، الحاكم ٤/ ١٣٣، والبيهقي ١٠/ ٢، والنسائي (٥٤٠٩)، والضياء ٨ / (٢٩٨)، وابن الأثير في أسد الغابة ٣/ ١٥١، وابن عبد البر في الاستذكار ٨/ ٥٠٣.

بنو نمیر کے ایک صاحب فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ قحط سالی کے دنوں میں میں ایک باغ میں داخل ہوا اور میں نے ایک خوشہ توڑ لیا، اتنے میں باغ کا مالک آگیا اور اس نے مجھے مارا اور میری چادر چھین لی، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ نے فرمایا کہ جب وہ بھوکا تھا تو تو نے اس کو کیوں نہ کھلایا اور جب وہ نہیں جانتا تھا تو تو نے اس کو کیوں نہیں بتایا، پھر آپ نے کپڑا مجھے واپس دلوادیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21534]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21534، ترقيم محمد عوامة 20693)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں