🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

52. من رخص في هبة الولاء
جن حضرات کے نزدیک ولاء کو ہبہ کرنے کی اجازت ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20849 ترقیم الشثری: -- 21697
٢١٦٩٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا سفيان بن عيينة عن عمرو قال: وهبت ميمونة ولاء سليمان بن يسار لابن عباس (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ عمرو بن دينار لم يدرك ذلك.
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا نے حضرت سلیمان بن یسار کی ولاء حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو ہبہ کردی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21697]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21697، ترقيم محمد عوامة 20849)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20850 ترقیم الشثری: -- 21698
٢١٦٩٨ - حدثنا ابو بكر قال: نا جرير عن منصور قال: سالت إبراهيم عن رجل اعتق رجلا فانطلق المعتق فوالى غيره، قال: ليس له ذلك إلا ان يهبه المعتق.
حضرت منصور کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص کسی آدمی کو آزاد کرے تو وہ کسی اور سے ولاء کا تعلق قائم کرسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ نہیں وہ ایسا نہیں کرسکتا، البتہ اگر آزاد کرنے والا اس ولاء کو ہبہ کردے توٹھیک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21698]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21698، ترقيم محمد عوامة 20850)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20851 ترقیم الشثری: -- 21699
٢١٦٩٩ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابو خالد الاحمر عن يحيى بن سعيد عن ابي بكر بن عمرو بن حزم ان امراة من (حاضر) (١) محارب وهبت (ولاء) (٢) (عبدها) (٣) (لنفسه) (٤) و (عتقه) (٥) ، (فاعتق) (٦) نفسه، قال: فوهب نفسه لعبد الرحمن بن عمرو ابن حزم قال: وماتت، وخاصم (الموالي) (٧) إلى عثمان بن عفان فدعا عثمان بالبينة ⦗٣٧٧⦘ على ما قال: (٨) فاتاه (بالبينة) (٩) فقال له عثمان: اذهب (فوال) (١٠) من شئت، (قال) (١١) : فوالي عبد الرحمن بن عمرو بن حزم (١٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، هـ]: (حاصر).
(٢) في [أ، ب، س، هـ]: (ولاءها).
(٣) في [ط]: (عندها).
(٤) في [س]: (حدثنا)، وفي [جـ، ز، ك]: (نفسه)، وفي [أ، هـ]: (لنفسها).
(٥) في [أ، ب]: (أعتقته)، وفي [ز، ك]: (فأعتقه)، وفي [هـ]: (أعتقه).
(٦) سقط من: [ب]، وفي [هـ]: (وأعتق).
(٧) في [س، هـ]: (المولى).
(٨) في [جـ]: زيادة (قال).
(٩) في [س]: (البينة).
(١٠) في [أ، ب، ز، ك، ط]: (فوال)، وفي [س]: (فقال).
(١١) في [جـ، ز، ك]: زيادة (قال).
(١٢) منقطع؛ أبو بكر لم يدرك عثمان.

حضرت ابوبکر بن عمرو بن حزم فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے اپنے غلام کی ولاء اسی کو ہبہ کردی اور اسے آزاد کردیا تو غلام نے خود کو آزاد کردیا اور خود کو عبد الرحمن بن عمرو بن حزم کے لئے ہبہ کردیا، پھر اس عورت کا انتقال ہوگیا، اس کے موالی اس مقدمہ کو لے کر حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے اس کی بات پر گواہی طلب کی وہ گواہی لے آیا تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا کہ تم جاؤ اور جس سے چاہو رشتہ ولاء قائم کرلو، پھر اس نے عبد الرحمن بن عمرو بن حزم سے رشتہ ولاء قائم کرلیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21699]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21699، ترقيم محمد عوامة 20851)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20852 ترقیم الشثری: -- 21700
٢١٧٠٠ - حدثنا ابو بكر قال: نا غندر عن شعبة عن منصور عن إبراهيم والشعبي قالا: لا باس ببيع ولاء (السائبة) (١) وهبته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (السابئة). وولاء السائبة: أن يعتق السيد عبده ويقول له: ليس لأحد ولاء عليك.
انظر: فتح الباري (١٢/ ٤١)، والاستذكار (٧/ ٢٦٧).

حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ ولاء سائبہ (ایسی ولاء جس میں آقا اپنے غلام سے کہے جا تجھ پر کسی کی ولاء نہیں) اور اس کے ہبہ کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21700]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21700، ترقيم محمد عوامة 20852)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20853 ترقیم الشثری: -- 21701
٢١٧٠١ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الصمد بن عبد الوارث عن حماد بن سلمة عن قتادة ان امراة وهبت ولاء مواليها لزوجها، فقال هشام بن هبيرة: اما انا فاراه لزوجها ما عاش، (وإذا) (١) (مات) (٢) رددته إلى ورثة المراة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ز، ك]: (فإذا).
(٢) في [ك]: (ماتت).

حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے اپنے غلاموں کی ولاء اپنے خاوند کے لئے ہبہ کردی، حضرت ہشام بن ہبیرہ کہتے ہیں کہ میں اس ولاء کو اس وقت تک اس کے خاوند کے لئے درست سمجھتا ہوں جب تک وہ زندہ رہے، جب وہ مرجائے تو یہ ولاء عورت کے ورثہ کی طرف لوٹ آئے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21701]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21701، ترقيم محمد عوامة 20853)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں