مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
58. في المرأة يكون لها على زوجها مهر فيموت وعليه دين
اگر ایک عورت کا مہر اس کے خاوند پر لازم ہو اور وہ مرجائے، جبکہ اس پرکچھ قرضہ بھی ہو تو کیاحکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 20910 ترقیم الشثری: -- 21761
٢١٧٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن (المبارك) (١) عن اسامة بن زيد عن نافع عن ابن عمر قال: إذا توفي الرجل وعليه (دين و) (٢) صداق امراته فهي ⦗٣٩٠⦘ اسوة الغرماء، فإن كان في بيته زيت او قمح او غير ذلك فهو للورثة إلا ان يكون سماه للتي دخل بها وهو صحيح (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز، جـ]: (مبارك).
(٢) سقط من [أ، جـ، ط، س، ع].
(٣) حسن؛ أسامة بن زيد صدوق.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب کوئی آدمی فوت ہوجائے اور اس پر اس کی بیوی کا مہر لازم ہو تو وہ عورت بھی قرض خواہ ہوں میں سے ایک ہوگی، اگر اس آدمی کے گھر میں تیل یا گندم وغیرہ ہوں تو وہ ورثہ کے لئے ہوں گے اور اگر کوئی چیز اس نے حالت صحت میں اپنی منکوحہ بیوی کے لئے مقرر کردی ہو تو ٹھیک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21761]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21761، ترقيم محمد عوامة 20910)
ترقیم عوامۃ: 20911 ترقیم الشثری: -- 21762
٢١٧٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن عياش عن سوادة (بن) (١) زياد وعمرو بن مهاجر ان عمر بن عبد العزيز كتب إلى الولاة في الدين ومهور النساء انهن اسوة الغرماء
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (بنت).
حضرت عمر بن عبد العزیز نے قرض اور بیویوں کے مہر کے بارے میں گورنروں کو خط میں لکھا کہ بیویوں کا مہر بھی قرض کی طرح دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21762]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21762، ترقيم محمد عوامة 20911)