🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

79. من كره كل قرض جر منفعة
ہر وہ قرض جو کسی نفع کا سبب بنے، ناجائز ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21077 ترقیم الشثری: -- 21936
٢١٩٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد الاحمر عن حجاج عن عطاء قال: كانوا يكرهون كل قرض جر منفعة.
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اسلاف فرماتے ہیں کہ ہر وہ قرضہ جو کسی نفع کا سبب بنے، جائز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21936]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21936، ترقيم محمد عوامة 21077)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21078 ترقیم الشثری: -- 21937
٢١٩٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن الحكم عن إبراهيم قال: كل قرض جر منفعة فهو ربا.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ہر وہ قرضہ جو کسی نفع کا سبب بنے، سود ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21937]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21937، ترقيم محمد عوامة 21078)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21079 ترقیم الشثری: -- 21938
٢١٩٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن ومحمد انهما كانا يكرهان كل قرض جر منفعة.
حضرت حسن اور حضرت محمد فرماتے ہیں کہ ہر وہ قرضہ جو کسی نفع کا سبب بنے، جائز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21938]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21938، ترقيم محمد عوامة 21079)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21080 ترقیم الشثری: -- 21939
٢١٩٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن عون عن ابن سيرين قال: اقرض رجل رجلا خمسمائة درهم، واشترط (عليه) (١) ظهر فرسه فقال ابن مسعود: ما اصاب من ظهر فرسه فهو ربا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقطت كلمة (عليه) من [أ، جـ، ح، ز، و].
(٢) منقطع؛ ابن سيرين لا يروي عن ابن مسعود.

حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں ایک آدمی نے دوسرے کو پانچ سو درہم قرض دیا اور اس کے گھوڑے پر سواری کرنے کی شرط لگائی، جب حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ جتنی سواری کی وہ سب سود ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21939]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21939، ترقيم محمد عوامة 21080)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21081 ترقیم الشثری: -- 21940
٢١٩٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن مغيرة عن إبراهيم انه كره كل قرض جر منفعة.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ہر وہ قرضہ جو کسی نفع کا سبب بنے، جائز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21940]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21940، ترقيم محمد عوامة 21081)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں