🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

85. في المرأة تعطي زوجها
اگر عورت اپنے خاوند کو کوئی چیز دے تو واپس لے سکتی ہے یا نہیں؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21122 ترقیم الشثری: -- 21986
٢١٩٨٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن محمد بن (عبيد الله) (١) الثقفي قال: كتب عمر بن الخطاب ان النساء يعطين ازواجهن رغبة ورهبة، فايما امراة اعطت زوجها شيئا فارادت ان تعتصره (٢) فهي احق به (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط، و]: (عبد اللَّه).
(٢) أي ترجع به.
(٣) صحيح؛ الشيباني هو يزيد بن عبد اللَّه الكوفي ثقة.

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اپنے حکام کے نام ایک خط میں لکھا کہ عورتیں اپنے خاوندوں کو اپنی مرضی سے کوئی چیز دینا چاہیں تو دے سکتی ہیں، اگر کوئی عورت اپنے خاوند کو کوئی چیز دینے کے بعد واپس لینا چاہے تو وہ اس کی زیادہ حقدار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21986]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21986، ترقيم محمد عوامة 21122)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21123 ترقیم الشثری: -- 21987
٢١٩٨٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو بكر بن عياش عن مغيرة عن عامر قال: لا ترجع المراة في هبتها ولا يرجع الرجل في هبته.
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ عورت اپنے ہبہ میں رجوع نہیں کرسکتی اور آدمی بھی اپنی ہبہ کردہ چیز میں رجوع نہیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21987]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21987، ترقيم محمد عوامة 21123)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21124 ترقیم الشثری: -- 21988
٢١٩٨٨ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم في الرجل والمراة: ليس لواحد منهما ان يرجع فيما وهب لصاحبه] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ح، هـ].
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ میاں بیوی میں سے کوئی اپنی ہبہ کردہ چیز میں رجوع نہیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21988]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21988، ترقيم محمد عوامة 21124)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21125 ترقیم الشثری: -- 21989
٢١٩٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد الكريم الجزري عن عمر بن عبد العزيز في الزوج والمراة ليس لواحد منهما: ان يرجع فيما وهب لصاحبه.
حضرت عمر بن عبد العزیز فرماتے ہیں کہ میاں بیوی میں سے کوئی اپنی ہبہ کردہ چیز میں رجوع نہیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21989]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21989، ترقيم محمد عوامة 21125)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21126 ترقیم الشثری: -- 21990
٢١٩٩٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن ابي زائدة عن اشعث عن ابن سيرين قال: جاءت امراة تخاصم زوجها إلى شريح في شيء اعطته إياه فقال الرجل: اليس قد قال الله تعالى: ﴿فإن طبن لكم عن شيء منه نفسا فكلوه هنيئا مريئا﴾ [النساء: ٤] ، فقال شريح: لو طابت به نفسها (لم تخاصمك) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (لما تخاصمتما).
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ ایک عورت اپنے خاوند کا جھگڑا لے کر حضرت شریح کے پاس آئی، اس نے اپنے خاوند کو کوئی چیز دی تھی اب واپس لینا چاہتی تھی، آدمی نے کہا کہ کیا اللہ تعالیٰ نہیں فرماتے ہیں: اگر عورتیں تمہیں اپنے دل کی خوشی سے کوئی چیز دے دیں تو اسے سہولت سے کھالو۔ حضرت شریح نے فرمایا کہ اگر وہ خوشی سے دیتی تو تجھ سے جھگڑا نہ کرتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21990]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21990، ترقيم محمد عوامة 21126)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21127 ترقیم الشثری: -- 21991
٢١٩٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن ابي زائدة عن ابن عون عن ابن سيرين عن شريح: شاهدان ذوا عدل انها تركته (من) (١) غير كره ولا هوان.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ز، ط]: (عن).
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ اس صورت میں دو عادل آدمی گواہی دیں کہ عورت نے مرد پر اپنے حق کو بغیر کسی زبردستی اور مجبوری کے چھوڑا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21991]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21991، ترقيم محمد عوامة 21127)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21128 ترقیم الشثری: -- 21992
٢١٩٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن زمعة عن ابن طاوس عن ابيه طاوس قال: إذا وهبت المراة لزوجها ثم رجعت فيه يرد (إليها) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (الشهادة).
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ اگر عورت خاوند کو کوئی چیز ہبہ کرکے اس میں رجوع کرنا چاہے تو وہ چیز اسے واپس کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21992]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21992، ترقيم محمد عوامة 21128)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21129 ترقیم الشثری: -- 21993
٢١٩٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن إبراهيم قال: (إذا) (١) اعطت المراة زوجها وهي طيبة النفس فهو جائز.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ، س، ط]: (إن).
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب عورت نے اپنے خاوند کو دل کی خوشی سے کوئی چیز دی تو یہ درست ہے، حضرت منصور فرماتے ہیں کہ یہ بات مجھے تو اچھی نہیں لگتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21993]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21993، ترقيم محمد عوامة 21129)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 21994
٢١٩٩٤ - وقال منصور: لا يعجبني.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21994، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21130 ترقیم الشثری: -- 21995
٢١٩٩٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن ابي زائدة ووكيع عن إسماعيل عن عامر قال: يجوز لها ما اعطاها (زوجها) (١) ، ولا (يجوز) (٢) له ما اعطته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، و].
(٢) في [ط]: (تجوز).

حضرت عامر فرماتے ہیں کہ خاوند جو چیز بیوی کو دے وہ اس کے لئے جائز ہے اور بیوی جو چیز خاوند کو دے وہ اس کے لئے درست نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21995]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21995، ترقيم محمد عوامة 21130)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں