🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

86. في الرجل يرهن عند الرجل الأرض
کیا آدمی دوسرے کے پاس زمین رہن رکھوا سکتا ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21131 ترقیم الشثری: -- 21996
٢١٩٩٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا ارتهن الرجل الارض فليس له ان يعمل فيها (١) ، (فإن عمل فيها شيئا) (٢) حسب لصاحب الارض من رهنه (مثل) (٣) اجر مثلها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: زيادة (شيئًا).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط]، وفي [هـ]: سقط (فيها شيئًا).
(٣) سقط من: [س، هـ].

حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب ایک آدمی نے دوسرے کے پاس کوئی چیز بطور رہن کے رکھوائی تو وہ اس میں کام کاج نہیں کرسکتا، اگر وہ اس میں کوئی کام کرتا ہے تو زمین والے کو اس زمین کا پورا پورا کرایہ ادا کرنا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21996]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21996، ترقيم محمد عوامة 21131)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21132 ترقیم الشثری: -- 21997
٢١٩٩٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن المبارك عن معمر عن ابن طاوس عن ابيه في رجل رهن امراته ارضا بصداقها فاكلت من الغلة، قال: (لا) (١) (يحسب) (٢) عليها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع، هـ].
(٢) في [أ، ح]: (تحسب).

حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے مہر کے بدلے اپنی بیوی کے پاس اپنی زمین بطور رہن کے رکھوائی اور عورت نے اس کا غلہ کھایا تو یہ اس کے مہر میں سے شمار نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21997]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21997، ترقيم محمد عوامة 21132)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21133 ترقیم الشثری: -- 21998
٢١٩٩٨ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (ابن ابي زائدة) (١) عن زكريا عن عامر في رجل ارتهن مملوكة لها (ابن) (٢) ارضعت له، قال: يحسب (لها) (٣) اجر مثلها بما ارضعت] (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (. . . بن. . .).
(٢) في [ن]: (لبن).
(٣) في [أ، ح، ط، هـ]: (له).
(٤) سقط الخبر من: [ط].

حضرت عامر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی باندی رہن رکھوائی، اس کا ایک بیٹا تھا جسے اس نے دودھ پلایا، تو اس کے دودھ پلانے کا اجر شمار کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21998]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21998، ترقيم محمد عوامة 21133)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21134 ترقیم الشثری: -- 21999
٢١٩٩٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن ابي زائدة عن شعبة عن الحكم عن إبراهيم قال: إذا انتفع من الرهن بشيء قاصه بقدر (١) ذلك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح]: زيادة (مثل).
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب کسی آدمی نے رہن شدہ چیز سے استفادہ کیا تو اس کا حساب لگایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21999]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21999، ترقيم محمد عوامة 21134)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21135 ترقیم الشثری: -- 22000
٢٢٠٠٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا حسن عن مغيرة عن إبراهيم في رجل ارتهن دارا او غلاما فاستغله، قال: الغلة من الرهن.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی کے پاس گھر رہن کے طور پر رکھوایا یا غلام رکھوایا اور اس نے اسے استعمال کیا تو وہ فائدہ رہن میں سے شمار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22000]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22000، ترقيم محمد عوامة 21135)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں