🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

88. في الرجل يبيع من الرجل الطعام إلي أجل
نقد ادائیگی کے بعد ایک مقررہ مدت پر غلے کی بیع کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21144 ترقیم الشثری: -- 22012
٢٢٠١٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (ابن عيينة) (١) عن عمرو عن طاوس قال: إذا بعت طعاما إلى اجل فحل الاجل فلا (تاخذ) (٢) طعاما.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [أ، ح، ط]: (يأخذ).

حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ جب ایک آدمی ایک مقررہ مدت تک غلے کی بیع کرے تو وہ مدت پوری ہوجانے کے بعد خودبخود غلے کو اٹھا نہیں سکتا، حضرت جابر بن زید ابو شعثاء فرماتے ہیں کہ جب تم اپنے دینار خرچ کردو تو جو چاہو لے سکتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22012]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22012، ترقيم محمد عوامة 21144)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 22013
٢٢٠١٣ - قال: وقال جابر بن زيد (١) ابو الشعثاء: إذا حل دينك فخذ به ما شئت.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط]: زيادة (و).
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22013، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21145 ترقیم الشثری: -- 22014
٢٢٠١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن محمد بن عبد الله بن ابي مريم قال: قلت لسعيد بن المسيب: بعت من رجل تمرا آخذ (من ثمن) (١) تمري تمرا؟ قال: لا (تاخذن) (٢) طعاما (مما) (٣) يكال ويوزن.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [ف].
(٢) في [جـ، و]: (تأخذ).
(٣) في [س، هـ]: (ما).

حضرت محمد بن عبد اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے فرمایا کہ میں نے ایک آدمی کو کھجوریں بیچیں، کیا میں کھجوروں کی قیمت سے کھجوریں خرید سکتا ہوں؟ انہوں نے فرمایا کہ نہیں، ایسا غلہ نہ لو جسے کیل یا وزن کیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22014]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22014، ترقيم محمد عوامة 21145)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21146 ترقیم الشثری: -- 22015
٢٢٠١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن ابي زائدة عن اشعث عن عامر قال: إذا بعت طعاما إلى اجل فحل مالك فخذ به من العروض ما شئت، لا تاخذ طعاما (إلا طعامك) (١) بعينه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ جب تم نے غلے کو ایک مدت تک کے لئے فروخت کیا، اور تم نے اپنا مال ادا کردیا تو تم اپنے سامان میں سے جو چاہو لے لو، البتہ اگر غلہ لو تو صرف اپنا غلہ ہی لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22015]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22015، ترقيم محمد عوامة 21146)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21147 ترقیم الشثری: -- 22016
٢٢٠١٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن علي بن مبارك عن يحيى بن ابي كثير عن ابي سلمة في رجل باع من رجل غنما إلى اجل، فلما حل الاجل اراد ان ياخذ غنما ويقاصه فكرهه.
حضرت ابو سلمہ نے اس بات کو مکروہ قرار دیا کہ آدمی دوسرے آدمی کو ایک مدت تک کے لیے ایک ریوڑ فروخت کرے، جب وہ مدت آئے تو وہ ریوڑ کو واپس لے کر بیع کو ختم کرنے کا ارادہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22016]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22016، ترقيم محمد عوامة 21147)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21148 ترقیم الشثری: -- 22017
٢٢٠١٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن الحارث وحماد انهما كانا يكرهان ان يبيع الرجل طعاما (الكر) (١) باربعين نسا، ثم يشتري منه طعاما مثله بدون الاربعين.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) الكر: مقياس يعرف به الحجم كالصاع واللتر.
حضرت حارث اور حضرت حماد نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ آدمی غلے کا ایک کرّ چالیس میں ادھار پر خریدے اور پھر چالیس کے بغیر اس جیسا غلہ خرید لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22017]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22017، ترقيم محمد عوامة 21148)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21149 ترقیم الشثری: -- 22018
٢٢٠١٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد عن قتادة عن طاوس قال: قال ابن عباس: إذا بعت بيعا مما يكال ويوزن إلى اجل، فحل اجلك فلا (تاخذهما، وخذ) (١) ما (خالفهما) (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (تأخذ مما وجد).
(٢) في [ز، و، هـ]: (خالفاهما).
(٣) صحيح.

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ کوئی کیلی یا موزونی چیز جب ایک مدت تک کے لئے بیچو اور جب وہ مدت آجائے تو ان دونوں کو نہ لو بلکہ ایسی چیز لو جو ان کے مخالف ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22018]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22018، ترقيم محمد عوامة 21149)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21150 ترقیم الشثری: -- 22019
٢٢٠١٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حماد بن خالد عن مالك بن انس عن ابي الزناد عن سعيد بن المسيب وسليمان بن (يسار) (١) قالا: من باع طعاما بذهب إلى اجل فحل الاجل فلا تاخذ به تمرا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح]: (سيار).
حضرت سعید بن مسیب اور حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص ایک مقررہ مدت تک کے لئے سونے کے بدلے غلہ خریدے تو مدت کے آنے پر کھجوریں نہ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22019]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22019، ترقيم محمد عوامة 21150)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21151 ترقیم الشثری: -- 22020
٢٢٠٢٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن جريج عن عطاء قال: لا تاخذ كيلا.
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ کیل کرکے نہ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22020]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22020، ترقيم محمد عوامة 21151)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21152 ترقیم الشثری: -- 22021
٢٢٠٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إبراهيم (بن) (١) نافع قال: سالت طاوسا عن رجل باع رجلا (برا) (٢) إلى اجل، فلما حل الاجل: اياخذ (برا) (٣) مكان دراهمه؟ قال: لا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، س، هـ]: (عن).
(٢) في [ع]: (بزًا).
(٣) في [ع]: (بزًا).

حضرت ابراہیم بن نافع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طاوس سے سوال کیا کہ ایک آدمی نے دوسرے کو گندم ایک مدت تک کے لئے بیچی، جب مدت آئی تو کیا وہ دراہم کی جگہ گندم لے سکتا ہے، انہوں نے فرمایا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22021]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22021، ترقيم محمد عوامة 21152)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں