🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

92. في الرجل يشتري الجارية من الخمس
خمس سے باندی خریدنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21170 ترقیم الشثری: -- 22041
٢٢٠٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن محمد بن زيد قال: اشتريت جارية من خمس قسم، فوجدت معها خمسة عشر دينارا، فاتيت بها عبد الرحمن بن خالد بن الوليد فقال: هي لك.
حضرت محمد بن زید فرماتے ہیں کہ میں نے خمس میں سے ایک باندی خریدی، میں نے اس باندی کے پاس پندرہ دینار پائے، میں وہ لے کر حضرت عبد الرحمن بن خالد بن ولید کے پاس آیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ تمہارے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22041]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22041، ترقيم محمد عوامة 21170)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21171 ترقیم الشثری: -- 22042
٢٢٠٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو بكر بن عياش عن الشيباني عن الشعبي في رجل اشترى سبية من الغنم فوجد معها فضة قال: يردها.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص مال غنیمت میں سے کوئی باندی خریدے اور پھر اس کے پاس اسے چاندی ملے تو اسے واپس کردے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22042]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22042، ترقيم محمد عوامة 21171)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21172 ترقیم الشثری: -- 22043
٢٢٠٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن حصين ان رجلا اشترى امة يوم القادسية من الفيء، فاتته بحلي كان معها، فاتى سعد بن ابي وقاص فاخبره فقال: اجعله في غنائم المسلمين (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ حصين لم يدرك سعدًا.
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے جنگ قادسیہ میں مال غنیمت میں حاصل ہونے والی ایک باندی خریدی، اس باندی پر کچھ زیور تھا، وہ آدمی حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور انہیں اس بارے میں بتایا تو انہوں نے فرمایا کہ زیور کو مسلمانوں کے مال غنیمت میں جمع کرادو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22043]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22043، ترقيم محمد عوامة 21172)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں