مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
94. في القوم يشتركون في العدل
اگر کچھ لوگ اونٹ پر لدے کسی سامان تجارت میں شریک ہوں تو اس کی فروخت کا طریقہ
ترقیم عوامۃ: 21179 ترقیم الشثری: -- 22051
٢٢٠٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن مغيرة عن إبراهيم في القوم يشتركون في العدل قال: لا باس ان يبيع بعضهم من بعض قبل ان (يقتسموا) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [د، ك]: (يقسموا).
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کچھ لوگ اونٹ پر لدے کسی سامان تجارت میں شریک ہوں تو اس کی فروخت ان میں سے ایک آدمی تقسیم سے پہلے کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22051]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22051، ترقيم محمد عوامة 21179)
ترقیم عوامۃ: 21180 ترقیم الشثری: -- 22052
٢٢٠٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن ابي عدي (١) عن ابن عون عن ابن سيرين قال: سالته عن متاع بين رجلين يبيع احدهما نصيبه من قبل ان يقاسمه قال: لا باس به.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في (و): زيادة (عمر).
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اگر ایک سامان میں دو آدمی شریک ہوں تو کیا ان میں سے ایک آدمی اپنی حصے کو تقسیم سے پہلے فروخت کرسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس میں کچھ حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22052]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22052، ترقيم محمد عوامة 21180)
ترقیم عوامۃ: 21181 ترقیم الشثری: -- 22053
٢٢٠٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو بن دينار عن عطاء عن ابن عباس قال: يتخارج الشريكان (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ دونوں شریک اپنا اپنا سامان نکال لیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22053]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22053، ترقيم محمد عوامة 21181)
ترقیم عوامۃ: 21182 ترقیم الشثری: -- 22054
٢٢٠٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفى عن ايوب عن محمد انه كان لا يرى باسا ان يبيع الرجل المتاع قبل ان يقسمه.
حضرت محمد اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی سامان کو تقسیم سے پہلے فروخت کردے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22054]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22054، ترقيم محمد عوامة 21182)
ترقیم عوامۃ: 21183 ترقیم الشثری: -- 22055
٢٢٠٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا سهل بن يوسف عن عمرو عن الحسن قال: كان يكره (بيع) (١) ما (يقدر) (٢) على قسمته حتى يقسم، فإذا كان شيء لا يقدر على قسمته فلا باس به.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أن يبيع).
(٢) في [جـ، و]: (تقدر).
حضرت حسن اس بات کو مکروہ قرار دیتے تھے کہ ایسی چیز کو تقسیم سے پہلے بیچنا مکروہ ہے جس میں تقسیم کا اندازہ لگایا جاسکتا ہو، اور جس میں تقسیم کا اندازہ نہ لگایا جاسکتا ہو اسے تقسیم سے پہلے فروخت کرنے میں کچھ حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22055]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22055، ترقيم محمد عوامة 21183)
ترقیم عوامۃ: 21184 ترقیم الشثری: -- 22056
٢٢٠٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب [الخفاف] (١) عن ابن (ابي) (٢) عروبة عن قتادة عن سعيد بن المسيب انه كان لا يرى باسا ان يبيع الشريك من شريكه ما لم يقاسمه خلا الكيل والوزن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (الحذاق).
(٢) سقط من: [ط].
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ تقسیم سے پہلے سامان میں ایک شریک اپنا حصہ فروخت کردے، البتہ کیلی اور موزونی چیزوں میں ایسا نہیں ہوسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22056]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22056، ترقيم محمد عوامة 21184)