مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
113. في الحبس في الدين
قرض کی ادائیگی تک قید کرنا
ترقیم عوامۃ: 21318 ترقیم الشثری: -- 22198
٢٢١٩٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن طلق بن معاوية قال: كان لي على رجل ثلاثمائة درهم فخاصمته إلى شريح فقال الرجل: إنهم وعدوني ان يحسنوا إلي فقال شريح: ﴿إن الله يامركم ان تؤدوا الامانات إلى اهلها﴾ [النساء: ٥٨] ، قال: وامر بحبسه وما طلبت إليه ان يحبسه حتى صالحني على مائة وخمسين درهما.
حضرت طلق بن معاویہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص کے ذمہ میرے تین سو درہم تھے، میں نے اس کے ساتھ حضرت شریح رحمہ اللہ کے سامنے مخاصمہ کیا، اس شخص نے عرض کیا کہ انہوں نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ میرے ساتھ اچھا برتاؤ کریں گے۔ حضرت شریح رحمہ اللہ نے فرمایا: اللہ کا ارشاد ہے: اِن اللّٰہ یأمرکم أن تؤدّوا الأمانات الیی أھلھا۔ اور اس کو قید میں رکھنے کا حکم فرمایا، اور جب تک اس نے میرے ساتھ ڈیڑھ سو درہم پر صلح نہ کرلی میں اس کی قید کا مطالبہ کرتا رہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22198]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22198، ترقيم محمد عوامة 21318)
ترقیم عوامۃ: 21319 ترقیم الشثری: -- 22199
٢٢١٩٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابي هلال عن ابن سيرين عن شريح انه كان يحبس في الدين.
حضرت شریح رحمہ اللہ قرض کے معاملہ میں قید فرما دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22199]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22199، ترقيم محمد عوامة 21319)
ترقیم عوامۃ: 21320 ترقیم الشثری: -- 22200
٢٢٢٠٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن مالك بن مغول عن سرية الشعبي يقال لها ام جعفر عن الشعبي قال: إذا انا لم احبس في الدين فانا (اتويت) (١) حقه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: أضعته، وفي [أ]: (أنويت).
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب میں قرض میں قید نہیں کرتا تو میں اپنے حق کو ہلاک کر بیٹھتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22200]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22200، ترقيم محمد عوامة 21320)
ترقیم عوامۃ: 21321 ترقیم الشثری: -- 22201
٢٢٢٠١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا زيد بن حباب و (عبيد الله) (١) عن ابي هلال عن غالب القطان عن ابي (المهزم) (٢) ان رجلا اتى ابا هريرة في غريم له فقال: (احبسه) (٣) قال: قال ابو هريرة: هل تعلم له (عينا) (٤) فآخذه به؟ قال: لا، قال: فهل تعلم له عقارا اكسره؟ قال: لا، قال: فما تريد؟ قال: احبسه، (قال) (٥) : لا، ولكني ادعه يطلب لك ولنفسه ولعياله (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عبد اللَّه).
(٢) في [ز]: (المهدي).
(٣) في [جـ، و]: (أجلسه).
(٤) في [ط]: (عين مال).
(٥) سقط من: [ط].
(٦) ضعيف جدا؛ أبو المهزم متروك.
حضرت ابو مھزم رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک شخص اپنے مقروض کو لے کر حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، اور عرض کیا کہ اس کو قید کروائیں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تجھے معلوم ہے کہ اس کے پاس مال موجود ہے جو میں اس سے لے کر تجھے دوں؟ اس نے عرض کیا نہیں، آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا کہ کیا تجھے معلوم ہے کہ اس کی ملکیت میں بڑی زمین ہے؟ اس نے عرض کیا کہ نہیں آپ نے پوچھا کہ پھر تو کیا چاہتا ہے؟ اس نے عرض کیا کہ اس کو قید کریں: آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نہیں بلکہ میں اس کو چھوڑتا ہوں تاکہ یہ تیرے لئے اپنے لیے اور اپنے اہل و عیال کے لئے روزی کمائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22201]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22201، ترقيم محمد عوامة 21321)
ترقیم عوامۃ: 21322 ترقیم الشثری: -- 22202
٢٢٢٠٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبيد الله بن موسى وزيد بن الحباب عن ابي هلال عن غالب عن الحسن قضى بمثل ابي هريرة.
حضرت حسن رحمہ اللہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی طرح فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22202]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22202، ترقيم محمد عوامة 21322)
ترقیم عوامۃ: 21323 ترقیم الشثری: -- 22203
٢٢٢٠٣ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: نا علي بن صالح عن جابر ان عليا حبس في الدين] (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ح، س، هـ].
(٢) منقطع، ضعيف؛ لضعف جابر، وعدم روايته عن علي.
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے قرض میں قید فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22203]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22203، ترقيم محمد عوامة 21323)
ترقیم عوامۃ: 21324 ترقیم الشثری: -- 22204
٢٢٢٠٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن علي بن صالح عن عبد الاعلى قال: شهدت شريحا حبس رستم (الشديد) (١) في دين.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (الضرير)، وفي [ط]: (السرير).
عبدالاعلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں شریح کے پاس حاضر ہوا۔ انہوں نے رستم کو قرض کے بدلہ میں قید کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22204]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22204، ترقيم محمد عوامة 21324)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 22205
٢٢٢٠٥ - قال وكيع: ما ادركنا احدا من قضاتنا ابن ابي ليلى وغيره إلا وهو يحبس في الدين.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22205، ترقيم محمد عوامة ---)