مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
123. في الرجل يعطي الرجل (الدراهم) بالأرض ويأخذ بغيرها
کوئی شخص کسی آدمی کو ایک شہر میں پیسے دے اور دوسرے شہر میں پہنچ کر اُس سے وصول کر لے
ترقیم عوامۃ: 21428 ترقیم الشثری: -- 22317
٢٢٣١٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم عن إبراهيم قال: لا باس بالسفتجة.
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسید حاصل کرنے میں کوئی حرج نہیں اور حضرت میمون بن ابو شبیب اس کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22317]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22317، ترقيم محمد عوامة 21428)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 22318
٢٢٣١٨ - وكان ميمون بن ابي شبيب يكرهها.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22318، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 21429 ترقیم الشثری: -- 22319
٢٢٣١٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن (الرؤاسي) (١) عن دينار قال: سالت الحسن: اعطي الصراف الدرهم بالبصرة وآخذ السفتجة، آخذ مثل دراهمي بالكوفة، فقال: إنما يفعل ذلك من اجل اللصوص، لا خير في قرض جر منفعة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط]: (الدواسي).
حضرت دینار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن رحمہ اللہ سے دریافت کیا: صراف کو بصر ہ میں دراہم دے کر اس سے رسید حاصل کی جاسکتی ہے؟ اس جیسے دراہم کوفہ میں جا کر اس سے وصول کر لیئے جائیں؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ چوروں کی وجہ سے ایسا کیا جاتا ہے، البتہ اس قرض میں کوئی خیر اور بھلائی نہیں ہے جس میں نفع (سود) ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22319]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22319، ترقيم محمد عوامة 21429)