مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
130. في الرجل يشتري الغلام فيجد به قرعا أو صلعا
کوئی شخص غلام خریدے، پھر اس کے آدھے سر کو گنجا پائے یا گنجے پن کی بیماری میں مبتلا پائے تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 21475 ترقیم الشثری: -- 22367
٢٢٣٦٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن شيخ من الزعافر عن مسروق انه كان يرد من (الصلع) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الصلح).
حضرت مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ گنجے پن کی وجہ سے غلام کو واپس کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22367]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22367، ترقيم محمد عوامة 21475)
ترقیم عوامۃ: 21476 ترقیم الشثری: -- 22368
٢٢٣٦٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن إسماعيل بن سالم عن الشعبي قال: سمعته يحدث ان رجلا اشترى من رجل غلاما، فلما انصرف (١) إذا به قرع، فخاصم صاحبه إلى شريح قال: فقال: إني اشتربت من هذا هذا الغلام وبه قرع، فانظر إلى قرعه، فإن القرع لا يحدث، قال: فقال شريح: لا اجمع ان اكون قاضيا وشاهدا، (اره) (٢) غيري، ثم ائتني بهم فليشهدوا لك، وإلا فيمينه بالله: ما (باعكه) (٣) وبه هذا القرع.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: زيادة (به).
(٢) في [هـ]: (أريه).
(٣) في [أ، ح، ز، هـ]: (باعكاه).
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دوسرے سے غلام خریدا پھر جب وہ اس کو لے کر گیا تو وہ گنجا تھا، وہ شخص اس کے ساتھ جھگڑتے ہوئے حضرت شریح رحمہ اللہ کے پاس آیا، اور عرض کیا کہ میں نے اس سے غلام خریدا تھا یہ تو گنجا ہے آپ اس کے گنجے پن کو دیکھئے، یہ گنجا پن کوئی نیا نہیں ہے۔ حضرت شریح رحمہ اللہ نے فرمایا: میں یہ نہیں کرسکتا کہ فیصلہ بھی کروں اور گواہ بھی بنوں، میرے علاوہ کچھ اور لوگوں کو بھی دکھا دو، پھر ان کے ساتھ میرے پاس آؤ تاکہ وہ تمہارے حق میں گواہی دیں وگرنہ بیچنے والا قسم اٹھائے گا کہ اس نے گنجے پن کے ساتھ نہیں بیچا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22368]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22368، ترقيم محمد عوامة 21476)