مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
129. من كان يرد من الحمق
جو حضرات فرماتے ہیں کہ(غلام اور باندی کو) حماقت کی وجہ سے واپس کیا جائے گا
ترقیم عوامۃ: 21472 ترقیم الشثری: -- 22364
٢٢٣٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن علي بن عبد الاعلى عن ابيه عن شريح انه كان يرد من الحمق (البات) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (الباب).
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حماقت کی وجہ سے (باندی یا غلام کو) واپس کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22364]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22364، ترقيم محمد عوامة 21472)
ترقیم عوامۃ: 21473 ترقیم الشثری: -- 22365
٢٢٣٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معتمر بن سليمان عن زيد (١) ابي المعلى مولى لبني تميم قال: شهدت إياس بن معاوية اختصم إليه في جارية، فقال (الرجل) (٢) : إني اشتريت من هذا جارية حمقاء، قال: ما اعلمه يرد من الحمق، فقال: إنه حمق كالجنون، قال: فقال لها بالفارسية: تذكرين ليلة ولدتي؟ قالت: نعم، قال: فقال لها: اي (رجليك) (٣) اطول؟. قال: فقالت (بإحدى) (٤) رجليها: هذا فردها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح، هـ]: زيادة (بن).
(٢) في [ع]: (أحد الرجلين).
(٣) في [هـ]: (رجلين).
(٤) في [هـ]: (أحد)، وفي [ح]: (لإحدى).
حضرت زید ابو المعلّی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ایاس بن معاویہ رحمہ اللہ کے پاس حاضر تھا، اس کے پاس ایک باندی کا جھگڑا لایا گیا، ایک شخص نے کہا کہ میں نے اِ س سے باندی خریدی تھی یہ تو احمق ہے، دوسرے نے کہا کہ مجھے تو نہیں معلوم کہ حماقت کی وجہ سے واپس لوٹایا جائے گا، اس شخص نے عرض کیا کہ حماقت بھی تو جنون کی طرح ہے، آپ رحمہ اللہ نے اس خاتون (باندی) سے فارسی میں دریافت کیا کہ تجھے وہ رات یاد ہے جس میں تو پیدا ہوئی تھی؟ اس نے کہا کہ ہاں، آپ رحمہ اللہ نے اس سے پوچھا کہ تیری کون سی ٹانگ لمبی ہے؟ اس نے ایک ٹانگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ، پس اس کو واپس پہلے مالک کی طرف لوٹا دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22365]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22365، ترقيم محمد عوامة 21473)
ترقیم عوامۃ: 21474 ترقیم الشثری: -- 22366
٢٢٣٦٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر في الهوج قال: لا يرد منه إلا ان يكون (شيئا) (١) معروفا يعني حمقا معروفا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (شيئًا).
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ معمولی حماقت ونادانی کی وجہ سے واپس نہیں کیا جائے گا، ہاں البتہ اگر حماقت پاگل پن جیسی ہو تو اسے واپس کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22366]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22366، ترقيم محمد عوامة 21474)